Right Time Right Decision

Tue, 31 Aug , 2021
2 years ago

وقت کے سیلاب کوصحیح سمت پھیرنا،خطرات اورنقصان کی جگہوں سے پہلے بند لگانا، بنجر زمینوں، ریگستانوں کی آبادکاری کا اسے ذریعہ بنانا اور سیلاب زدہ مقامات پر امدادی کاروائیاں کرنا یقیناً وقت کی ضرور ت کو پورا کرنا اور صحیح وقت پر درست  فیصلہ کرنا ہے۔ اس خوبصورت جملے کی تصویری صورت اورعملی نمونہ کا پورا پورا حق ادا کرنے والی میری اور آپ کی تحریک دعوت اسلامی ہے۔ جس نےمعاشرے کی دنیا اور آخرت کو سنوارنے، معاملات کو سدھارنے کے لئے جو فیصلے کئے، ان پر جو عمل کیا اور چمکتی، دلوں کو چھوتی اور تعریف پر مجبور کرنے والی خدمات سر انجام دیں اس کے نتیجے میں ایک، دس، سو، ہزار، لاکھ نہیں بلکہ لاکھوں لاکھ لوگ معاشرے میں راحت کی زندگی گزار رہے ہیں، ذہنی ، قلبی اور جسمانی سکون پا رہے ہیں۔ آج 2 ستمبر کا دن ہے، خوشی کا دن ہے، اس پیاری، مذہبی،فلاحی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کا یوم تاسیس ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ موقع کا فائدہ اٹھائیں، خوشی منائیں اور اس تحریک کا ساتھ دیں۔