2ستمبر1981کو دعوت ِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی،دنیاکے کونے کونے میں
پیغام ِاسلام پہنچانامقصود تھا، یقینا مقصد بڑا تھا مگرحصولِ مقصد کے اسباب ناپید تھے،قدم
قدم پر مشکلات کاسامنارہا لیکن اشاعتِ اسلام کے شوق اور لگن نےچٹانوں سے مضبوط حوصلہ
عطاکیا،رحمتِ رحمٰن کچھ یوں ہوئی کہ جہدِمسلسل کی نئی تاریخ رقم ہونے لگی،بانی ٔ دعوت
ِ اسلامی کےاخلاص اور زہد و تقوی ٰ کی بدولت ”اسباب“ خود دوڑ دوڑ کر آنے لگے، پتھر
دل ”موم“ ہوئے اور لوگ پروانے کی مثل جمع ہوگئے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت
سازی کا ایسا کارخانہ قائم ہوا جس نے بےکار افراد کو کارآمد بنایا اور کار آمد افراد
کوشخصیت سازی کا بےمثال ہنر سکھایا۔ دعوتِ اسلامی کاقطرے سے گوہر ہونے تک یہ 39سالہ
سفر پُرعظمت ہونے کے ساتھ یقیناقابلِ رشک ہے۔ ہم انسانیت کی محسن تحریک دعوت ِ اسلامی
کےانتالسویں یوم ِ تاسیس پربانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری
کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔