آج کے دور میں امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطارقادِری
کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں،بچپن ہی
سےآپ کی شخصی عمارت صبرو ہمت کی بنیاد پر قائم کی گئی پھر اِس عمارت کےاندر اور باہرکو علم و حکمت اورشعور وآگہی
کے رنگ و روغن سے آراستہ کیا جاتا رہایوں
عہدبہ عہدامیر اہل سنت کی شخصیت میں نکھارآتا رہااورآپ کی ذات جہالت اورمایوسی
جیسی کئی دلدلوں میں پھنسی انسانیت (Humanity) کی نجات کےلیےامیدکی کرن بن گئی اورآپ کی کوششوں کا
یہ نتیجہ سامنے آرہا ہےکہ دنیابھرمیں آپ سے جُڑے کروڑوں لوگ اپنے اخلاق و
کردارسنوارنے اوراسلامی تعلیمات کے مطابق
زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی تعمیرو ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ۔اسی عظیم ترین خدمت کی بدولت امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطارقادِری کو آج دنیا کی ایک بااثرشخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے
۔
اللہ کی جانب سےامیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس قادری کومؤثرتقریر کےساتھ دل میں اُتر جانے والی تحریر
کاقابلِ رشک ملکہ عطا ہوا ہے۔ آپ کی تحریریں دلوں میں مایوسی کےاندھیروں کو دور
کرکےامید کے چراغ روشن کرتی ہیں،علم و حکمت کے موتی عطاکرتی ہیں اور عملی میدان میں ایسامؤثر
کردارادا کرنے پر اُبھارتی ہیں جو دنیوی ترقی کے ساتھ اُخروی نجات کا بھی سبب بن سکے۔آپ کی کتابیں اور رسالے اعلیٰ تعلیم یافتہ حضرات کے
لئےبحث و تحقیق اورعلم و ادب کاقیمتی خزانہ اور کم پڑھے لکھے افراد کےلیے ہدایت و
رہنمائی کابہترین ذریعہ ہیں اور اِن دونوں طبقوں کےذوق اور قابلیت کو یوں پیش
ِنظر رکھ کر لکھنا آپ کودنیا بھر کےمصنفین میں ممتاز کرتاہے۔اب تك علامہ محمد الیاس قادری کی19کتابیں اور131رسالے
شائع ہوچکے ہیں ،آپ کی چند کتابوں کی تعدادِاشاعت پرایک مختصر رپورٹ
ملاحظہ کیجئے:
تعداد |
ایڈیشن |
اشاعت کا آخری سال |
اشاعت کا پہلاسال |
زبانیں |
کل صفحات |
کتاب کانام |
نمبر شمار |
885,036 |
27 |
2020 |
2008 |
6 |
308 |
اسلامی بہنوں کی نماز |
1 |
566,054 |
27 |
2019 |
2009 |
9 |
524 |
نماز کے احکام |
2 |
266,117 |
21 |
2020 |
2009 |
8 |
462 |
فیضانِ رمضان |
3 |
1,873,492 |
37 |
2019 |
2008 |
5 |
436 |
مدنی پنج سورہ |
4 |
342,041 |
21 |
2019 |
2006 |
6 |
1548 |
فیضانِ سنّت |
5 |
1,948,586 |
21 |
2019 |
2009 |
11 |
73 |
شجرہ عطاریہ |
6 |
621,996 |
31 |
2018 |
2009 |
8 |
351 |
رفیق الحرمین |
7 |
اس رپورٹ کے بعدیہ یقین کرنے میں کسی
شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہتی کہ آپ ایک مقبول مصنف (Popular
Author) ہیں اور آپ کی کتابیں پڑھنے والوں کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہےنیز آپ کی کئی کتابوں اور رسالوں کا ترجمہ دنیا کی
مشہور37زبانوں میں ہوچکا ہے ۔آپ کا نعتیہ
دیوان”وسائلِ بخشش“قابلِ ستائش اور مقبولِ خلائق ہے ۔
حال ہی میں آپ کی نئی کتاب”فیضان ِ نماز“ منظر ِ عام پرآئی ،اس کتاب کاپہلاحصہ ”نماز کے ثوابات“
اور دوسرا حصہ” پانچوں نمازوں کے فضائل“ پر مشتمل ہے، ان دونوں حصوں کو پڑھ کرنماز
کا ذوق اور جذبہ دونوں بڑھ جاتے ہیں۔
کتاب کے تیسرے حصے میں”جماعت کے فضائل“
پڑھ کر باجماعت نماز پڑھنے کا ذہن بنتا ہے۔ کتاب کے چوتھے حصہ میں ”مسجدکےفضائل“پڑھ کردل و دماغ میں مسجد
کی اہمیت بیٹھ جاتی ہے ۔کتاب کےپانچویں حصےمیں”سجدے کے فضائل“ پڑھ کرشوقِ
سجدہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔کتاب کے چھٹےحصے میں”خشوع وخضوع سےنمازپڑھنےکےفضائل
“پڑھ کر بارگاہِ الہٰی میں حاضری کے آداب سیکھنے کو ملتے ہیں ۔کتاب
کےساتویں حصےمیں”نمازنہ پڑھنے کے
عذابات“پڑھ کرنماز نہ چھوڑنے کاعزم
پختہ ہوتا ہے۔کتاب کےآٹھویں حصےمیں”عاشقانِ نماز کی 86 حکایات“پڑھنے سےماضی
کےنمازیوں کی دل چسپ تاریخ معلوم ہوتی ہے ،یہ تاریخ ہماری نمازوں کودرست کرنے اور سنوارنے والا آئینہ ہے۔
امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطارقادِری کی کتابیں،رسالےاور
دیگرتحریریں اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ چھوڑنے کا دل ہی نہیں چاہتا
۔آپ کی کتابیں ہرگھر بلکہ ہر فرد کی ضرورت ہے ۔آپ کی کتابیں خزانہ
ہیں خزانہ ؛اِن کتابوں کو نہ پڑھنابہت بڑے خزانے سے محرومی کا باعث ہے ۔اگر آپ
یہ خزانہ حاصل کرنا چاہتے ہیں توپہلی فرصت میں یہ کتابیں لیجئے اور بیان کئے گئےفوائد حاصل کیجئے ۔