26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے لاہور میں
بعد نماز عشاء ایصال ثواب اجتماع کا
انعقاد
Wed, 17 Aug , 2022
2 years ago
13
اگست 2022ء کو بعد نماز عشاء جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں راوی
ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، عزیز بھٹی، واہگہ ٹاؤن، کنٹومنٹ بورڈ اور شالیمار ٹاؤن کے عاشقان
رسول اور اسلامی بہنوں کے محارم نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب
کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور
رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔
آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔