دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے قصبے شاہ جمال
دادو میں اسلامی بھائیوں کو تدفین کے مسائل سکھانے اوراُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں نعیم عطاری (ناظم آباد ٹاؤن ذمہ دار
شعبہ کفن دفن) نے عاشقانِ رسول کو غسلِ
میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کفن دفن کے چند ضروری مسائل اور غسلِ میت کا عملی
طریقہ سکھایا نیز انہیں اپنے اپنے علاقوں میں غسلِ میت دینے کی ترغیب دلائی۔
دوسری جانب شعبہ کفن دفن کےاسلامی بھائیوں نے
محرم الحرام کے مدنی قافلے سے واپسی پر شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور
وہاں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا
ا س موقع پر معاون ٹاؤن ذمہ دار محمد فرحان
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)