26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ایم فل اسکالرز کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ حلقہ شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد
وسیم عطاری اور کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن کے نگران حاجی نورالعنین عطاری نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ
اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس کو بلوچستان یونیورسٹی
میں شروع ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس اور 22 اگست 2022ء کو بلوچستان میں نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)