شعبہ رابطہ بالعلماء و المشائخ کے تحت جانشین امیر
اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد
شعبہ
رابطہ بالعلماء و المشائخ (دعوت اسلامی) کے تحت 13
اگست 2022ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“
کا انعقاد کیا گیا جس میں استاذ العلماء شیخ الحدیث مفتی گُل احمد عتیقی صاحب مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
صاحبزادہ پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، شیخ الحدیث مولانا اسد اللہ نوری صاحب مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، پروفیسر
عطاء الرحمن رضوی صاحب، مفتی ضمیر مرتضائی صاحب اور مفتی سید مشاہد حسین شاہ کاظمی
صاحب سمیت لاہور کے علمائے کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اہلیہ
مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علمائے
کرام کا شکریہ ادا کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی
فراہم کی۔
اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود
تھے۔