15 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ پبلک ریلیشن یوکے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری اور شعبہ FGRFلندن ریجن کے نگران رضوان رشید عطاری نے ویسٹ افریقہ کے شہر گیمبیا میں کنسلٹنٹ Consultant ڈاکٹر تیجان اور وزارت ماحولیات کے ڈپٹی مستقل سیکرٹری ابوبکر زیدی جلو سے ملاقات کی۔

حاجی فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی مجموعی بین الاقوامی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دار المدینہ،اسلامی نظام تعلیم، مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ اور آن لائن ایجوکیشن تھی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران دعوت اسلامی نےشعبہ FGRFکی فلاحی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا جس میں واٹر ویلز، واٹر ہینڈ پمپس، بورنگ، سولر پینلز اور ٹری پلانٹیشن پر روشنی ڈالی گئی جسے سن کر حکومتی حکام متاثر ہوئےاور دعوت اسلامی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔