یورپ کی سرزمین پر دعوتِ اسلامی کا تین دن کا عظیم
الشان سنتوں بھرا اجتماع
سنتوں
کی ترویج و اشاعت میں مصروفِ عمل ”دعوتِ اسلامی“ کا سرزمینِ انگلینڈ پر تاریخی و
سنہرا اقدام
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ناٹنگھم سٹی نیورک شو گراؤنڈ (Nottingham
City Newark
Showground)میں 18 تا 20 ستمبر 2026ء تین
دن کے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
تین
دن کے اجتماع میں مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول کی اجتماع گاہ آمد ہوئی جبکہ کینیڈا،
آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ،دیگر افریقی و ایشیائی اور یورپی ممالک سے عاشقانِ رسول کی
بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکا میں مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلز، ائمہ و علمائے کرام،
سیاسی و سماجی شخصیات، نگران ملاوی مولانا عثمان عطاری مدنی اور نگران FGRFیوکے و
یورپ حاجی سید فضیل رضاعطاری سمیت مختلف
ممالک کے ذمہ داران دعوتِ اسلامی، اراکین شوریٰ حاجی رفیع عطاری، حاجی سید عارف
عطاری، حاجی خالد عطاری، مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور عبد الوہاب عطاری بھی
موجود تھے۔
عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا باقاعدہ آغاز
تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے کلام پڑھا، تلاوت و
نعت کے بعد مبلغین دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے شرکا کونیکی کی
دعوت دیتے ہوئے ان کی دینی و معاشرتی اصلاح کی۔
نماز
مغرب سے قبل نگرانِ شوریٰ نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے جمعہ کے دن کی فضیلت بیان کی،غروب
آفتاب سے قبل جمعۃالمبارک کے آخری لمحات میں قبولیت دعا کی برکات پانے کے لئے
عاشقان رسول نے نگران شوریٰ کے ہمراہ رب کریم کی بارگاہ میں دعامانگنے کی سعادت
پائی۔
اجتماع
کے دوسرے دن نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔ نگران شوریٰ نے بے حیائی
و بے پردگی سمیت دیگر گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ عظمت و شان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بیان کی۔ دوسرے موقع پر رکن شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ”عظمت و شان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ بیان کی۔بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سمیت
وقتاً فوقتاً دیگر مبلغین دعوتِ اسلامی نے بھی بیانات کئے اور شرکا کی دینی و
معاشرتی اصلاح کی۔
اجتماع
کے آخری دن گریجویشن سیریمنی 2026ء (Graduation
Ceremony 2026) کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد
ہوئی ۔ تلاوت و نعت سے تقریب کا آغاز ہوا
جبکہ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ حاجی عبد الحبیب عطاری نے درود شریف کی فضیلت اور علم
و علما کی شان پر تفصیلی گفتگو کی۔
بیان
کے بعدرکن شوریٰ حاجی خالد عطاری نے دعوتِ
اسلامی کےمختلف شعبہ جات اور اس کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں
پر Video
Documentary کے ذریعے بریفنگ دی۔
گریجویشن
سریمنی میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی مختصر گفتگو کی جس میں طلبہ کو وعظ و
نصیحت کرتے ہوئے انہیں اور ان والدین و سرپرست کو مبارکباد پیش کی۔نگران شوریٰ نے
شرکائے اجتماع کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ اپنے گھرمیں ایک عالم ضرور بنائیں اور اس
کے لئے اپنی اولاد کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ کروائیں۔
تمام Activity کے بعد یوکے کی سرزمین پر ہونے
والے اجتماع میں خوشی کی وہ گھڑی بھی آئی کہ Online
اور Physically
حفظ و ناظرہ اور درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے
والوں کو Certificate
دیئے گئے اور ان کی دستار بندی کی۔نگران شوریٰ،اراکین شوریٰ اور سینئرز اساتذۂ
کرام نے ان کے سروں پر دستار سجاتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
گریجویشن
سیریمنی کے بعد یوکے کی سرزمین پر منعقد ہونے والے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع
کی آخری نشست کا سلسلہ ہوا۔ نشست کا آغاز تلاوتِ قرآن و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے”موت کی سختی اور سکرات موت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان میں موت کے حوالے سے حدیث پاک اور صحابہ کرام علیہم
الرضوان
کے اقوال بیان کئے گئے اور شرکا کو موت سے قبل موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا
گیا۔نگرانِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو اپنے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے، نمازوں
کی پابندی کرنے، اپنی ظاہری و باطنی اصلاح کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
بیان
کے بعد تصوّرِ مدینہ کا سلسلہ ہوا، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام پر عظیم الشان
اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔آخر میں نگران شوریٰ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقات بھی
کی۔دوران اجتماع ایک خوشی کی خبر بھی سامنے آئی کہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر
نگران شوریٰ کے ہاتھ ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کرلیا، نگران شوریٰ نے غیر مسلم کو
کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔
Dawateislami