16 ستمبر 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  کینٹربری کاؤنسل کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف دینی، تعلیمی اور تنظیمی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مدنی مشورے کے دوران درج ذیل امور پر گفتگو کی گئی اور اہم نکات طے کیے گئے:

٭کینٹبری کاؤنسل میں منعقد ہونے والی محافل کے نتائج (Outcomes) کا تفصیلی جائزہ اور اُن میں مزید بہتری ٭ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شیڈول کی پابندی ٭ عام اسلامی بہنوں کے سامنے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مؤثر انداز میں پیش کرنے اور بیانات کے لیے مناسب موضوعات کی سلیکشن (انتخاب) کرنے کے حوالے سے نکات ٭ ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی اور اس کے یونٹ سے متعلق اہم مشورے۔