دعوتِ اسلامی کے تحت آج بروز ہفتہ  26 ستمبر 2026ء کو اٹلی کے شہر بولوگنا (Bologna, Italy) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گاجس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے اوقات و مقام:

یہ عظیم الشان اجتماع اٹلی کے وقت کے مطابق شام 07:30 بجے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بولوگنا (Via Giovanni Papini, 8, 40128 Bologna BO, Italy) میں شروع ہوگا جبکہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کا خصوصی بیان رات تقریباً 08:00 بجے ہوگا۔

براہِ راست نشریات:

سوشل میڈیا اور مدنی چینل پر براہِ راست (Live) کوریج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے تحت مدنی چینل کے ساتھ ساتھ مولانا حاجی محمدعمران عطاری کے فیس بک اور یوٹیوب آفیشل پیجز (MAULANAIMRANATTARI) کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ اس اجتماعِ پاک میں شرکت کر سکیں گے۔