دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور مسلم
یونیورسٹی آف موروگورو (تنزانیہ) کے درمیان ایم او یو پر اتفاق
13 اکتوبر 2026ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) کے چانسلر، صدر ایجوکیشن کونسل اور رکنِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے مسلم یونیورسٹی آف موروگورو (MUM)، تنزانیہ کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات یونیورسٹی کے ڈپٹی وائس چانسلر،
فیکلٹی ڈیپو اور تعلیمی و انتظامی قیادت کے دیگر اراکین سے ہوئی۔
اس ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کے درمیان
تعلقات کو استوار کرنا، تعلیمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا، مشترکہ تعلیمی اقدامات،
فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور نصاب میں اخلاقی و کردار سازی کی تعلیم کی شمولیت پر گفتگو
کرنا تھا۔
ملاقات کے دوران مسلم یونیورسٹی آف موروگورو کی
قیادت نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MUM) کے ذریعے باقاعدہ تعلیمی تعاون قائم کرنے میں گہری دلچسپی
کا اظہار کیا۔
اس
سلسلے میں پیشرفت کے لیے ایک فوکل پرسن نامزد کیے جانے کی توقع ہے جو باہمی دلچسپی
کے شعبوں کی نشاندہی اور حتمی معاہدے کی کارروائی کو آگے بڑھائے گا۔
Dawateislami