عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 17 ستمبر 2026ء کو آن لائن ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت، ساؤتھ افریقہ کی نئی و پرانی ذمہ دار اسلامی بہنیں اور ملک نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ساؤتھ افریقہ میں اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آگے لانے، دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کے ڈیٹا پر مضبوط ورکنگ کرنے اور دیگر متعدد امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی طے کیے گئے۔