پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی نیز ہر ٹاؤن نگران نے ٹاؤن سطح پر جزوقتی کورسز کروانے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور نگرانِ ٹاؤن و نگرانِ میٹر پولیٹن خوشی محمد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:احسان الحق عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کشمیر  مظفرآباد ڈویژن جہلم ویلی ڈسڑکٹ وادی لیپہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلاامی کے ذمہ داران کا شیڈول ہوا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے)، ڈیف اسلامی بھائی (معذور افراد ) اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار خالد محمود عطاری، صوبائی ذمہ دار سلمان عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دارا ن کا دینی کاموں کے سلسلے میں بھکر ڈسٹرکٹ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی محمد ابوبکر عطاری اور محمد مجاہد عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ جہلم ڈسٹرکٹ ذمہ دار  عبد القیوم عطاری اور ڈویژن راولپنڈی ذمہ دار محمد کامران عطاری نے پنڈ دادنخان کا دورہ کیا اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا ۔

جامعۃ المدینہ کے وزٹ کے دوران طلباء کے دوران سیکھنے سکھانے کے حوالے سے تربیتی سیشن ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور ان میں دینی کام کرنے کاذہن دیا اس کے علاوہ پنڈ دادنخان کے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اور 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے ایک اسلامی بھائی کے گھر پر اسپیشل پرسنز کی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی مبلغ دعوت اسلامی عبدالوارث عطاری نے کی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روزشوالہ چوک ،  شالا مارٹاؤن لاہور کے ایک اسلامی بھائی کے گھر میں اسپیشل پرسنز کے تحت مدنی مذاکرے میں شرکت کی ، جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی مبلغ دعوت اسلامی محمد علی عطاری نے کی۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز لاہور میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت لاہور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری سمیت دیگر ذمہ  داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں 12 دینی کام ، محرم الحرام میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کے حوالے سے بات ہوئی نیزیوم آزادی 14 اگست گونگے ، بہرے اسلامی بھائیوں کے ساتھ منانے پر بھی مشاورت ہوئی ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز میر پور خاص  میں دینی کاموں کے سلسلے میں جدول کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ندیم عطاری اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس جدول میں ڈیف اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہواجس میں انہیں مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی نیز ڈیف کلب میں شرکاءکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی نیت کی ۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایک درزی کی دکان پر چوک درس دیا اور حاضرین کو ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : عابد حسین عطاری، صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  ڈویژن نگران قلات ، لیاقت عطاری نے بلوچستان کے شہر خضدار کے ایک مقامی مسجد میں ڈیف اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا۔

اس مدنی حلقے میں ڈویژن نگران نے شرکاء میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز انکی دینی و اخلاقی اعتبار سےبھی تربیت کی جس پر شرکاء نے ڈویژن نگران کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : مجلس اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ ڈویژن قلات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں ایسٹ ڈسٹرکٹ چنیسر ٹاؤن کراچی UC4 سیکٹر آئی میں واقع جامع مسجد سَتّار میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے والدِ محترم حاجی عبدالرحمٰن قادری کے ایصالِ ثواب کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا نیز چوک درس سمیت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر رکنِ سٹی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد جمیل عطاری، محمدعمیرعطاری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار وسیم احمدعطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام ایک اسپیشل پرسنز کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالقیوم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار نے ڈیف (معذور) اسلامی بھائیوں کو 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت آگرہ تاج کالونی کراچی میں مدرسۃ المدینہ بالغان(برائے اسپیشل پرسنز) لگایا گیا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں امیِر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے والد ِمحترم کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار سید عامر عطاری نے اشاروں کی زبان میں دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)