پچھلے دنوں میرپورکشمیر مدرسۃ المدینہ دعوت
اسلامی کے تحت دستار بندی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رمضان چغتائی مئیر میونسپل کارپوریشن ،
عثمان خالد ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن ،ممبر ضلع کونسل اور شہر کی دیگر شخصیات
نے شرکت کی۔
اجتماع میں شریک سید عابد حسین شاہ صاحب پی آر
او (یاسر سلطان) کے بیٹے سمیت دیگر عاشقان رسول کے درمیان مولانا ابو بکر نیلمی صاحب نے قرآن پاک کو حفظ
کرنے کے فضائل پر بیان کیا۔
دستار بندی اجتماع میں مدرستہ المدینہ ایف تھری
کے نابینا طالب علم محمد توقیر عطاری اور مدرستہ المدینہ ہال روڈ کے طالب علم سید
ریحان عطاری کے تکمیل حفظ قرآن کرنے پر
میرپور ڈویزن کے نگران سید ریاض حسین عطاری نے خوش قسمت طالب علم کی دستار بندی کی۔
یاد رہے : مدرستہ المدینہ ایف تھری کے نابینا طالب علم محمد توقیر
عطاری اس مدرسے کے پہلے نابینا بچے
ہیں جنہوں نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے ۔(رپورٹ:
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)