4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
گزشتہ روز راولپنڈی سٹی میں موجود ڈیف کلب میں
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت راولپنڈی سٹی کے مختلف علاقوں سے
اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے) نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
اشاروں کی زبان میں ”میلاد“ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اشاروں کی ہی زبان میں دعا کروائی۔(رپورٹ: نگران شعبہ اسپیشل پرسنز سید عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)