18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے زیرِا ہتمام پشاور ڈویژن، ڈسٹرکٹ چارسدہ میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اسلامی بھائی) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی و صوبائی ذمہ دار
مولانا ہدایت اللہ جنیدی عطاری مدنی نے بیان کیا۔