پچھلے دنوں  شعبہ اسپیشل پرسنز کے ذمہ داران نے مانگا منڈی میں قائم ڈیف کلب کا وزٹ کیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے ملک افضل کھوکھر MNA سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات سہیل عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلای کی اسپیشل پرسنز کے لئے کی جانے والی خدمات کے متعلق بریف کیا۔ اس کے علاوہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی، اس پر ملک افضل کھوکھر نے دعوت اسلامی کی ان خدمات کو سرا ہتے ہوئے فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان عطاری)


پچھلے  دنوں جامع مسجد رضا مصطفی کورنگی کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی کی ۔

بعد اجتماع مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا گیا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے قراٰن پاک کی زیارت کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر آباد سندھ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ مشاورت کے ذمہ داران سمیت ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ حاجی محمد حنیف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور انہیں مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام وقتاً فوقتاً ملک و بیرونِ ملک میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سندھ سے 3 دن کا مدنی قافلہ سندھ کے شہر میرپورخاص کی جانب روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا شیڈول رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز، وضو اور غسل سمیت تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھایا جبکہ شرکائے مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار محمد شاہد عطاری سمیت دیگر ذمہ دار ان موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے ایصالِ ثواب کے لئے اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد) کے ہمراہ صوبائی ذمہ دار سندھ عابد حسین عطاری نے پنجاب پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا شیڈول رہا جبکہ اسپیشل پرسنز نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مقامی عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  پاکپتن شریف میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی موڑ میں نواسۂ رسول حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائےکربلاءرضوان اللہ علیہم کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ نگران ساہیوال ڈویژن حاجی سرفراز عطاری مدنی نے ”صبر و آزمائش“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماع میں شریک اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) کی آسانی کے لئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد رضا عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی ۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبۂ سندھ سے آئے ہوئے ایک ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے بھی شرکت کی۔اجتماع کے اختتام پر اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد) نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز نگران ڈویژن نے ”یوم دعوت اسلامی“ کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ، ایک ماہ، 12دن اور 3دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں سٹی ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

مزید سٹی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اٹک ڈسٹرکٹ راولپنڈی ڈویژن پنجاب میں مدنی مذاکرہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کثیر اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے محمد بدر عطاری نے مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری، پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ذمہ دار سلطان عطاری، پنجاب سطح کے اسپیشل پرسنز ذمہ دار خالد عطاری اور اسلام آباد سٹی ذمہ دار سلیمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن میں اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد سلطان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب سے ملاقات کی اور جامعۃ المدینہ نابینا افراد کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے ساہیوال ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری کے ہمراہ پاکپتن شریف کا دورہ کیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات اور انہیں جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام مصطفیٰ عطار ی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت لالیاں ڈیف کلب میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں  ڈیف فاؤنڈیشن لالیاں کے صدر محمد سہیل سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ڈیف اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے، محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرانے، 14اگست 2022ء کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ڈیف صدر محمد سہیل نے عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:غلام مصطفیٰ عطار ی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی سٹی ذمہ دار محمد جمیل عطاری کاکورنگی ڈسٹرکٹ کے لانڈھی ٹاوّن کاجدول ہوا جس میں انہوں نے نابینا اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی ان کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت پیش کی اور سیکھنے سیکھانے کا مدنی حلقہ بھی ہوا ۔اس موقع پر شاہد عطاری کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور حسن عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیضان مدینہ بچکی   ننکانہ صاحب میں یوم تعطیل اعتکاف ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار علی حسن عطاری اور اسپیشل پرسنز نےشرکت کی ۔

عاشقان رسول نے علاقائی دورہ کیا اسپیشل پرسنز اور دیگر لوگوں کو نیکی کی دعوت دی ساتھ ہی ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اور سیکھنے سیکھانے کا مدنی حلقہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)