اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”فضائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سلطان عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں اس بیان کی ترجمانی کی۔

بعدِ حلقہ اسپیشل پرسنز نے کرغستان سے آئے ہوئے علمائے کرام سے ملاقات کی جبکہ وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی دینی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اوراپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد شاہد عطاری ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)