دعوتِ اسلامی کے  دیگر شعبہ جات کی طرح اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ بھی ماہ اگست 2023ء میں شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر شجرکاری کرنے میں مصروف ِعمل ہے۔

اس سلسلے میں 12 اگست2023ء کو شعبے کے نگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری ( پنجاب) ، ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری (ساہیوال)اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار شیخ محمد احمد عطاری(پاکپتن) کے ہمراہ پاکپتن سٹی کے علاقے گرین سٹی میں شجر کاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے پودے لگائے۔)رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)