15 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد کے ذمہ داران نے گلگت سٹی میں واقع رائز کالج آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی  کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ پاکستان سطح کے معذور افراد کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے کالج کے پرنسپل اور گروپ آف اسکولز کے ایڈمن پروفیسر انجینئر محمد عمران سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز اسپیشل ایجوکیشن میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی خدمات کو بیان کیا ۔بعدازاں پاکستان سطح کے ذمہ دار نے پرنسپل سے اسپیشل ایجوکیشن اسکولز کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)