12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				واہگہ ٹاؤن لاہور میں تعمیر ہونے والے نئے مدرسۃ
المدینہ برائے نابینا افراد کی عمارت کا وزٹ
										
									
								
                                								
									
									
																											Fri, 18 Aug , 2023
									
                                
																
								2 years ago
								
								
								
							قراٰنِ پاک کی خدمت میں مصروف عمل عاشقان رسول کی
دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت لاہور کے علاقے واہگہ ٹاؤن میں ایک نئے مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد
کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز نابینا افراد ذمہ دار
محمد حنیف عطاری نے صوبائی نابینا افراد
ذمہ دار قاری محمد خالد عطاری (پنجاب) اور ڈویژن ذمہ
دار خلیل اللہ خان عطاری (لاہور) کے ہمراہ نئے مدرسۃ المدینہ برائے نابینا
افراد کی عمارت کا وزٹ کیا۔بعدازاں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد کی سہولیات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دارخلیل
اللہ خان عطاری لاہور ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
            Dawateislami