دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے میں اسپیشل پرسنز کے ذمہ داران نے وزٹ کیا IDA RIEU college for the Deaf and Blind میں اسٹاف سے ملاقات کی ادارے کا اور کمپیوٹر لیب کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبہ اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود افراد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فیضان مدینہ میں جسمانی معذور افراد کی accecibility & mobilty جیسی سہولیات موجود ہے اور وزٹ کی دعوت دی ۔اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی کا تعارف ، موبائل اپلیکیشن، Facebook، &YouTube Channel Website کے بارے میں معلومات دیں۔ آخر میں دعوتِ اسلامی کا شائع شدہ رسالہ ربیع الاول کی خوبیاں تحفہ میں دیا۔(رپورٹ: احمد اویس عطاری، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن فار اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں موڑکھنڈا میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈاکٹرز، انجنیئرز، ٹیچرز، بزنس مین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شعبہ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نگران و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران، اراکین ڈسٹرکٹ مشاورت، تحصیل نگران اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ساتھ ساتھ شعبہ اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے بھی اس اجتماع کے لئے کوشش کیں اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیکر انہیں بھی شرکت کروائی ۔اسپیشل پرسنز افراد کے لئے اجتماع کی ترجمانی سہیل عطاری ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار نے کی۔آخر میں اسپیشل پرسن افراد کو مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: علی حسن عطاری شعبہ اسپیشل پرسن ڈسٹرکٹ ننکانہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ تحصیل مریدکے میں اسپیشل پرسنز کے اسکول میں وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے اساتذہ اور طلباء کو دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ننکانہ سٹی واربرٹن میں اسپیشل پرسنز شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز شخصیات سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے دکانوں پر عطیات بکس رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات بکس رکھنے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لالیاں میں اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر ڈیف اور عمومی اسلامی بھائی سمیت تحصیل ذمہ دار اور تحصیل نگران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسن پاکستان سطح کے ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسن کے لئے مدنی مذکرے کی ترجمانی کی اور آخر میں انہیں مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماعات میں آنے اور مدنی مذاکرے میں آتے رہنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ چنیوٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ہفتہ وار اجتماع ، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز اوور سیز ذمہ دار محمد علی عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرے بیان کی ترجمانی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں انہیں دینی کام کرنے کے بارے میں ٹریننگ دی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 ستمبر 2022ء کو رضائے مصطفی مسجد  کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ دار شاہد عطاری نے کی۔ آخر میں سیکھنے سیکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت ا سلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آفندی ٹاؤن حیدر آباد فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ عابد عطاری نے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوت اسلامی  کی جانب سے ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں نابینا افراد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں غلام مصطفی عطاری نے ڈویژن ڈیف ذمہ دار ارسلان عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدا زاں تحصیل لالیاں میں گونگے بہرے اسپیشل کے ڈیف کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سنتیں اور آداب بتائی گئیں نیز نگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری کے شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں    دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تحصیل جنڈ میں اسپیشل پرسنز کے اسکول میں سیکھنے سیکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بدر عطاری نے بچوں کو ماں باپ کا ادب کرنے اور روزانہ 313 بار درود پاک پڑھنے سے متعلق سیکھایا۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ممتاز کالونی حیدر آباد میں قائم  مدرسۃالمدینہ برائے نابینا کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ناظمِ مدرسۃالمدینہ احمد رضا عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدرسۃالمدینہ میں نابینا بچوں کے داخلے کروانے کے حوالے سے مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں نابینا بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شیخوپورہ روڑ میں واقع ادارہ مرکز بحالی معذوراں کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات فیصل آباد کے ایڈ منسٹر یٹر ڈاکٹر عارف شریف سے ہوئی۔

دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے ایڈ منسٹر یٹر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تنظیم اللسان اسپیشل ایجوکیشن کالج نڑوالا چوک فیصل آباد میں کالج پرنسپل ڈاکٹر افتخار، ٹیچرز اور پروفیسرز سے ملاقات کی نیز ذمہ داران نے معذور افراد کی سہولیات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )