سکرنڈ سندھ میں قائم
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

گزشتہ روز اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سکرنڈ سندھ میں قائم گورنمنٹ
اسپیشل ایجوکیشن اسکول کادورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے بچے) کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ
دار عابد حسین عطاری نے ”جھوٹ بولنے کی سزا“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود بچوں کو جھوٹ بولنے سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز اسکول کے
اسٹاف سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔
صوبائی ذمہ دار نے حاضرین
کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ
دار کے ہمراہ نگرانِ یوسی غلام نبی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سکرنڈ شہر سندھ میں اسپیشل
پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پچھلے دنوں سکرنڈ شہر
سندھ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے
درمیان اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
معلومات کے مطابق اس حلقے
میں صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں وضو و غسل
کے فرائض سکھائے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔اس موقع
پر شہر نگران مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی سمیت دیگر
ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27
جنوری2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری(فیصل آباد) نے پیر
محل پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے اسکول کا
دورہ کیا جہاں اسکول کے ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کے تحت ہونے والی دینی خدمات کے متعلق آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں نابینا افرادکے ڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری(فیصل آباد) بھی
ہمراہ تھے۔
(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
ٹوبہ
پنجاب میں اسپیشل پرسنز اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

27
جنوری 2023ء کو پنجاب کے شہر ٹوبہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے ڈویژن
ذمہ دار محمد شاہد عطاری (فیصل آباد ) نے اسپیشل
پرسنز کے اسکول کا دورہ کیا ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے اسکول کے طلبہ کرام میں سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام
کیا جس میں اسٹوڈنٹس کو اسلامی اشارے سکھائے ، بعد ازاں ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل
پرسنز کا تعارف کروایا اور اسکی خدمات
بیان کیں۔ (رپورٹ : محمد
رضوان عطاری(اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
موڑکھنڈا شیخوپورہ پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں
کا ماہانہ اجتماع

اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں موڑکھنڈا شیخوپورہ پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں
کا ماہانہ اجتماع ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار لاہور محمد علی عطاری نے اشاروں کی
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اس میں
گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو اپنے اخلاق
سنوارنے اور اپنے وقت کو فضولیات سے
بچانے کےحوالے سے ذہن دیا۔
آخر میں شرکا کو 1 ماہ اور 10 دن کے رمضان اعتکاف کرنے کی
دعوت دی، اس اجتماع میں ننکانہ پنجاب
کے تحصیل نگران نوید عطاری ، مدنی قافلہ
ذمہ دار ، ڈونیشن باکسز ذمہ دار ، ننکانہ
ڈیف صدر امین اور موڑکھنڈا ڈیف صدر حفیظ علی نے شرکت کی۔ (رپورٹ :
محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 27 جنوری 2023ء
کو جامع مسجد فیضانِ عطار سرائے عالمگیر پنجاب میں قائم جامعۃ ُالمدینہ زم زم میں
اشاروں
کی زبان (سائن
لینگویج)
کورس کا انعقاد کیاگیا ۔
کورس
میں شریک طلبائے کرام کو صوبائی ذمہ دار اسلام آباد عبدُ القیوم عطاری نے اشاروں میں گفتگو کرنے کا طریقہ سکھایا اور انہیں ا سپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کی ضرورت بیان
کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

فیصل
آباد سٹی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جنوری 2023ء کو نابینا
افراد کا سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں
نابینا افرادڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نابینا اسلامی بھائیوں کو خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ
اللہ علیہ کا
تعارف کروایا اور ان کی سیرتِ مبارکہ کے واقعات بیان کئے۔
دورانِ بیان شرکا کو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے اور پڑوسیوں سے حسنِ
سلوک کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ بعد ازاں دعوتِ اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا گیا۔
اجتماع
کے آخر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نماز کے فرائض و شرائط اور وضو کے فرائض سکھائے۔
ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ : محمد
رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

اٹک
میں ایک ہوٹل پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اشاروں
کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں اسپیشل پرسنز افراد نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد بدر عطاری نے ماہِ رجب شریف کے فضائل اور اس
ماہ میں روزے رکھنے کی فضیلت پر سنتوں
بھرابیان کیا اور شرکا کو کھانا کھانے کی سنتیں اور آداب بھی سکھائے۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
نیشنل
ا سپیشل ایجوکیشن سینٹر اسلام آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

26جنوری
2023ء کو نیشنل ا سپیشل ایجوکیشن سینٹر
اسلام آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہواجس میں ایجوکیشن سینٹر کے طلبہ نے شرکت کی۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار عبدُالقیوم
عطاری(اسلام
آباد )
نے ’’ الله پاک کی عطا کردہ نعمتیں ‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو نعمتوں پر شکر ادا
کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو نماز کی 6 شرائط سکھائیں اورانہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
مزید اس
وزٹ میں اسلام آباد صوبائی ذمہ دار برائے
نابینا افراد محمد کامران عطاری بھی ہمراہ
تھے۔
(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب
سے 25 جنوری2023 ءبروز بدھ میرپورکشمیر میں ذیلی شعبہ معذور افراد پاکستان کے ذمہ د
ار خالد محمود عطاری نےزوبیا اسپیشل پرسنزسینٹر کا دورہ کیا اور پرنسپل و اساتذہ سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات خالدمحمود عطاری نے پرنسپل و اساتذہ کو دعوتِ اسلامی کی معذور افراد کےلئےکی جانے
والی دینی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ
دی۔ مزید آئندہ کے اہداف کے بارے میں بتایا جس پر پرنسپل صاحب نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے خوشی کا
اظہار کیا ۔
٭دوسری
جانب میرپور کشمیر میں اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر
امجد انصاری سے معذور افراد پاکستان ذمہ د ار خالد محمود عطاری نے ملاقات کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کی جانب سے معذور افراد میں کئے
جانے والےدینی کاموں کے بارے میں معلومات
دی۔(رپورٹ : محمد
عمیر ہاشمی عطاری،ایچ او ڈی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

نیکی
کی دعوت دینے کے سلسلے میں 26جنوری
2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبہ معذور افراد پاکستان سطح کے ذمہ
د ار خالد محمود عطاری نے اسلام آباد کی نیشنل لائبریری کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔
ا س
دوران خالد محمود عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ میں موجود لائبریرین سے ملاقات کی، ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف
کروایا نیز دعوت
ِاسلامی بریل رسمُ الخط میں شائع شدہ بکس اور باتصویر سائن لینگویج بکس کے بارے میں بریفنگ دی۔
بعدازاں
نیشنل لائبریری میں دعوتِ اسلامی کی شائع شدہ بریل اور باتصویرسائن لینگویج بکس
رکھوانے (Display) کے لئے
چیف لائبریرین کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب
سے 24 جنوری 2023ء کو ذیلی شعبہ معذور افراد
پاکستان ذمہ دارخالد
محمود عطاری نے مدرسۃُ المدینہ برائے نابینا افراد چکسواری کشمیر کا دورہ کیا۔
اس دوران خالد
محمود عطاری نے طلبۂ کرام کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدازاں طلبہ سے
ملاقات کی اور ان میں سردی سے بچنے کا سامان(لحاف وغیرہ )
تقسیم کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)