گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس نے محمد عمیر ہاشمی عطاری نے  جیکب آباد میں موجود گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا اور وہاں اسپیشل بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ٹیچرز سے میٹنگ کی ۔

محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اس وزٹ میں نابینا بچوں کےلئے بریل مدنی قاعدہ بھی پیش کیا جبکہ قوت گویائی سے محروم اسپیشل بچوں کےلئے 27نیک اعمال کا رسالہ بھی تحفتاً دیا۔آخر میں ٹیچرز نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی تعریف کی اور آئندہ بھی ادارے میں وزٹ کی درخواست پیش کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )