پنجاب
ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر
اظہار الحق ہاشمی سے ملاقات

نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں 08 فروری 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت معذور افراد ذمہ دار
خالد محمود عطاری نے پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ
فار ڈس ایبلڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات خالد محمود عطاری نے ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبہ معذور افراد کا تعارف کروایا اور اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو بیان کیاجس پر انہوں نےخدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے
خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

08
فروری 2023ء کواسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت ِاسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن ا سکول میانوالی
میں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ
دار محمد ابوبکر عطاری (سرگودھا
) نے’’ سیرتِ رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اورا سٹاف اور
بچوں کو پیارے آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔
اس
اجتماع پاک میں میانوالی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد مجاہد عطاری نے
بھی شرکت کی۔(رپورٹ : محمد رضوان
عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

5
فروری2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت
کی۔
نگرانِ
شعبہ سید عمیر ہاشمی عطاری نے پنجاب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے دینی کاموں کی ڈویژن وائز کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے
کے لئے اسلامی بھائیوں کو تربیتی نکات
بتائے اور نئے اہداف بھی دئیے جس پر ڈویژن
ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس
مدنی مشورے میں پنجاب صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری اور معذور افراد
پاکستان ذمہ دار خالد محمود عطاری بھی
شریک تھے۔(رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں 4 فروری2023ء کو
اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاڑکانہ، سندھ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول بنام (Visually impaired Hearing Impaired) کا ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دورہ کیا ۔
اسپیشل
ایجوکیشن ذمہ د ار احمد اویس عطاری نے اسکول
پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور اسکول میں وقتاً
فوقتاً بچوں کے لئے فرض علوم پر مشتمل سیشن کےانعقاد کے حوالے سے گفتگو کی جس پر
انہوں نے تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔
آخر
میں ذمہ داران نے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کے شائع کردہ کُتب و رسائل تحفے میں
دیں۔ اس وزٹ میں لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری بھی ہمراہ تھے ۔(رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 4 فروری2023ء کو لاڑکانہ، سندھ میں اسپیشل ایجوکیشن کے ذمہ د ار احمد اویس عطاری نے اسپیشل ایجوکیشن
اسکول RCMHC (Rehabilitation Center
for Multiple Handicapped Children)کا دورہ کیا اور وہاں پڑھانے والے اساتذہ سے میٹنگ کی۔
دورانِ میٹنگ احمد اویس عطاری نے اسکول اتھارٹی سے بچوں کی باقاعدہ لرننگ میں فرض
علوم شامل کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال
کیا جس پر اساتذہ نے بھر پور تعاون
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں طلبہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس
میں اُنہیں نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز نماز کے فرائض یاد کرائے گئےاور بچوں کو استاد کی عزت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی گئی۔
اس بیان
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے کی۔ وقتِ رخصت ذمہ داران نے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کُتب تحفتاً
پیش کیں ۔ (رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
ڈسٹرکٹ
اٹک ٹرک اڈا کی محمدی مسجد میں اسپیشل
پرسنز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پچھلے
دنوں راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اٹک ٹرک اڈا کی محمدی مسجد میں اسپیشل پرسنز میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مبلغ ِدعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ ہونے اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ان کو کثرت کے ساتھ
دورودِ پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: منجانب محمد
بدر شفیق عطاری، اٹک ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
جڑانوالہ،پنجاب
میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پچھلے
دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جڑانوالہ،پنجاب میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سیکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے
بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈیف
ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد ارسلان عطاری نے
اشاروں کی زبان میں گونگے بہرے اسلامی
بھائیوں کو نماز اور وضو کی سنتیں اور فرائض
سمجھائے نیز ان کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان
عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام03 فروری 2023ء کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مرکزی جامعۃُ
المدینہ برلب دریا جہلم پنجاب میں اشاروں کی زبان (سائن لینگویج) کورس
کا انعقاد کیاگیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ د ار عبدُ القیوم
عطاری (اسلام آباد) نے طلبۂ کرام کو اشاروں کی زبان میں گفتگو کرنے کا طریقہ سکھایا اور انہیں اسپیشل
پرسنز میں دینی کام کرنے کی ضرورت بیان کرتے ہوئے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
المینار مرکز برائے نابینا
فیصل آبادکے ہاسٹل کا وزٹ، اسٹوڈنٹس کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر فیصل آبا دمیں 5 فروری 2023ء بروز اتوار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
نے المینار مرکز برائے نابینا کے ہاسٹل کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ٹیچرز و
اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق اس
دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسٹوڈنٹس کو نماز کے فرائض و شرائط
سکھائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
لاہور میں ڈویژن ذمہ دار
کی رہائش گاہ پر اسپیشل پرسنز کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ

4 فروری 2023ء
بروز ہفتہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہو رمیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت نابینا افراد کے ڈویژن ذمہ دار عبد الوارث عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں گونگے، بہرے اور معذور اسلامی بھائیوں نے
کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر جامعۃالمدینہ
بوائز کے ڈویژن لاہور ذمہ دار مولانا نوید عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے
لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ارشادات کو اشاروں کی زبان میں
بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع چکوال کے شہر تلہ گنگ
میں طلبۂ کرام کے درمیان اشاروں کی زبان کورس کا آغاز

صوبۂ پنجاب ضلع چکوال کے
شہر تلہ گنگ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں 7 دن پر
مشتمل اشاروں کی زبان کورس کا آغاز کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع
جمرود میں اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

3 فروری 2023ء
بروز جمعہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جمرود میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا۔
معلومات کے مطابق اس حلقے
میں پشاور ڈویژن ذمہ دار ہدایت اللہ خان عطاری نے اشاروں کی
زبان میں ”والدین کا ادب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے
اسپیشل پرسنز کو وضو و غسل کے فرائض اور سنتیں سکھائیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)