پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد  جی-11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔

ذمہ داران سے گفتگو کے دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسپیشل پورسنز کو محرم الحرام میں 12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری آفس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)