دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز  اور شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت آئی سی ٹی اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے63 دن کا رہائشی مدنی تربیتی کورس25 اپریل 2024ء بروز جمعرات سے شروع ہونے والا ہے۔

63 دن کے رہائشی کورس کی خصوصیات :

عقائد کی اصلاح۔ نماز کے احکام ۔مکمل مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ۔ سورۂ ملک کی مشق۔ درست مخارج کے ساتھ آخری 20 سورتیں زبانی یاد۔ نماز کے اذکار و عملی طریقہ۔ تقریباً 50 موضوعات پر سنتیں وآداب۔ روزمرہ کی تقریباً 50 دعائیں۔ کفن دفن کا مکمل طریقہ۔ اخلاقی تربیت کے 50 موضوعات پر تربیت۔ تنظیمی تربیت۔ مدنی قافلے کا مکمل ٹائم ٹو ٹائم شیڈول۔ پبلک ڈیلنگ۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کام اور بہت کچھ سکھایا جائے گا۔

کورس کی شرائط:

عمر کم از کم 18 سال ہو۔ (میڈل پاس یا حافظ قرآن 16 سال کے افراد بھی اہل ہوں گے)

اوریجنل شناختی کارڈ / ب فارم اور فوٹو کاپی۔

اپنے رہائشی ایریئے کے دعوتِ اسلامی کے نگران کا تصدیق نامہ۔

موسم کے لحاظ سے ضروری سامان ساتھ لائیے۔

مقام:فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد (اسلام آباد ،پاکستان)

داخلوں کے لئے اور مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ: 03024811716محمد خالد عطاری

پنجاب ملتان فیضان مدینہ نزد انصاری چوک اور جی 11فیضان مدینہ اسلام آباد۔