پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈسٹرکٹ ذمہ دار وسیم احمد عطاری کا کراچی کے مختلف مقامات پر شیڈول رہا جس میں عظیم گوٹھ اور گلشن ٹاؤن یو سی 5 شامل تھے۔

ذمہ دار وسیم احمد عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کو شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے شارٹ کورسز کرنے کاذہن دیا اس کے ساتھ ہی اسپیشل پرسنز کے ساتھ ٹیلی تھون کے لئے اسٹال لگایا و عطیات جمع کئے ۔

اس دوران اسٹال پر اراکینِ شوریٰ و ڈسٹرکٹ نگران کی آمد ہوئی اور اسپیشل پرسنز کے سرپرست سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )


14 نومبر 2022ء  کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے لینگوئج ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں چائنیز مبلغ کورس کرنے والے اسٹوڈنٹس کا ٹریننگ سیشن ہوا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے طلبہ و اساتذہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےبارے میں بتاتے ہوئے12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے آنے اور دیگر کو ترغیب دیکر ساتھ لانے کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد وقاص عطاری (صوبائی ذمہ دار پنجاب) نے دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈویژن ذمہ دار عثمان عطاری اور ملتان ڈسٹرکٹ ذمہ دار جمال عطاری سے ملاقات کی۔

 بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں  دعوتِ اسلامی کے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کے حوالے سے کلام کیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ ادارہ برائے بصارت سے محروم (نابینا) بچے پشاور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے ادارے کے ٹیچرز سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کروایا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ادارے میں اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن و ٹیچرز ٹریننگ سیشن کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کا بھی شیڈول رہا جہاں انہوں نے پی اے ٹو ڈائریکٹراسپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر اسٹاف سے میٹنگ کی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور اسکولوں میں اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن و ٹیچرز ٹریننگ سیشن پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعمان بدر عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دعوتِ اسلامی کے ٹیلی تھون میں حصہ لینے نیز دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد ٹاؤن میں لگے ہوئے بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا۔

اس دورانِ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عمران عطاری نے مختلف مقامات پر اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت کبیر والا تحصیل ملتان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت علاقائی دورہ کا  سلسلہ ہوا جس میں پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ڈویژن ذمہ دار ملتان عثمان عطاری کے ہمراہ شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات دیں اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا نیز انہیں 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرسلطان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کوٹری  میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز عابد حسین عطاری، حیدر آباد ذمہ دار وقار حسین عطاری اورمیٹروپولیٹن ذمہ دار شرافت علی عطاری نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار سندھ عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں طلبہ اور اسٹاف کے درمیان ’’ پانی پینے کی سنتیں اور آداب‘‘بیان کئے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ  اسلامی کے صوبائی مدنی مرکز آفندی ٹاؤن حیدر آباد فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اسپیشل پرسنز ( گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد) کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی اور شرکا کو دیگراسپیشل پرسنز گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں اجتماع میں ہونے والےسنتوں بھرےبیان، ذکر اور دعا کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گونگے بہرے اسپیشل پرسنز کی پھولنگر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا سلسلہ ہوا اجتماع پاک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد سہیل رضا عطاری نے کی ۔

اجتماع کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر بعض نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی جبکہ دیگر نے آئندہ ٹیلی تھون میں یونٹ دینے کی نیت کا اظہار کیا۔( رپورٹ : محمد سمیر پاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی ذمہ دار عمران عطاری اور کراچی سٹی نابینا ذمہ دار محمد جمیل عطاری کا نابینا اسپیشل پرسنز میں شیڈول رہا جس میں انہوں نے علاقائی دورہ کیا اور  نابینا اور ان کے سرپرست سے ملاقات کرکے ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس کے بعد شخصیات سے ملکر ان کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز انہیں 25 نومبر 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر بعض شخصیات نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں ہاتھوں ہاتھ رقم پیش کی جبکہ دیگر نے اس حوالے سے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )