اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اگست 2026ء کو کراچی کے صدر ڈسٹرکٹ، لائنز ایریا ٹاؤن میں نمائش چورنگی کے قریب واقع معذور افراد کے ادارے ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (DWA) میں ایک بابرکت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا اور وہاں موجود معذور افراد سے خصوصی ملاقات کی گئی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار انس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت کا سلسلہ بھی ہوا۔ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اپنے بیان کے دوران شعبے کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور حاجت مند و معذور افراد کی خدمت، نیکی کی دعوت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

اس بابرکت اجتماع میں معذور اسلامی بھائیوں اور ادارے کے ایڈمن نے شرکت کی نیزاجتماع میں پاکستان فیزیکل اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے بھی خصوصاً شرکت کی اور پروگرام کے آخر میں انہوں نے رقت انگیز دعا کروائی۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 ستمبر 2026ء کوضلع سرگودھا، پنجاب کی تحصیل بھلوال میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک پُروقار اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیف اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس بابرکت اجتماع میں پاکستان ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق گجر، بھلوال تحصیل کے صدر اور کوٹ مومن کے تحصیل ذمہ دار سمیت دیگر شخصیات نے بالخصوص شرکت کی۔

اجتماع کے موقع پر وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے اجتماعِ میلاد میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

اجتماع کے اختتام پر پاکستان ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق گجر کے ہاتھوں سے تمام شرکائے اجتماع میں دینی رسالہ ’’نور والا‘‘ بھی تقسیم کیا گیا جبکہ تقریب کا اختتام دعا پر ہوا۔(رپورٹ: عامر عطاری سرگودھا ذمہ داراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 ستمبر 2026ء بروز جمعرات جہلم شہر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے بیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماع میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی کاوشوں سے سیکڑوں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی، جن میں گجرات، لالہ موسیٰ، ڈسکہ، سراے عالمگیر، منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم، دینہ، منگلا، سوہاوہ، گوجرخان اور میرپور کشمیر سے آنے والے خصوصی افراد بھی شامل تھے۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لیے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کا خصوصی انتظام کیا گیا تاکہ سماعت سے محروم اسلامی بھائی بھی اجتماع کے بیان سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکیں۔

اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد میں شرکت دعوتِ اسلامی کے اس شب و روز جاری دینی و اصلاحی سلسلے کا مظہر ہے جس کے ذریعے خصوصی افراد تک قرآن و سنت کی تعلیمات پہنچانے، ان کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی جانب سے خصوصی افراد کو اجتماعات میں شرکت کی دعوت دینے، ان کی آمد و رفت میں معاونت اور دینی رہنمائی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔(رپورٹ: عبدالقیوم عطاری جہلم ڈسٹرکٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

5 ستمبر 2026ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر I-8/2 میں واقع جامع مسجد صدیقِ اکبر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لیے ایک عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجتماع کے دوران دعوتِ اسلامی کے مبلغ لیاقت عطاری نے ’’ آمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکائے اجتماع کو سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی۔

گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کی سہولت اور ان کو اجتماع سے بھرپور استفادہ فراہم کرنے کے لیے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان کی ترجمانی کے فرائض سرانجام دیے۔

اجتماع کے اختتام پر جامع مسجد کے امام صاحب مولانا محبوب قادری نے رقت انگیز دعا کروائی جس کے بعد اسپیشل پرسنز اور دیگر تمام شرکا کے لیے لنگرِ رضویہ کا وسیع اہتمام بھی کیا گیا۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد سٹی کے علاقے چک جھمرہ ٹاؤن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 25 اگست 2026ء کو  ’’اجتماع میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت بالخصوص اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں فیصل آباد ڈویژن ڈیف ذمہ دار ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا۔

اس کے علاوہ ارسلان عطاری نے اشاروں کے ذریعے حاضرین کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمِ انسانیت میں آمد کا مقصد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا پیغام احسن انداز میں پہنچایا۔

اجتماع میں شریک اسپیشل پرسنز نے بیان کو دلجمعی سے سمجھا اور اس میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دینی و اخلاقی امور پر عمل پیرا ہونے کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد سٹی، پنجاب کے علاقے 229 ر ب مکوانہ میں 26 اگست 2026 ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ’’اجتماع میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں عمومی اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کے دوران فیصل آباد ڈیف ذمہ دار ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا۔

اسی طرح ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان کے ذریعے حاضرین کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مقصد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو نہایت احسن انداز میں سمجھایا۔

اس موقع پر موجود اسپیشل پرسنز نے بیان کو دلجمعی سے سمجھا اور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دینی و اخلاقی امور پر عمل پیرا ہونے کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے اہتمام 26 اگست 2026ء کو فیصل آباد سٹی کے گورنمنٹ ہائی اسکول (گھنٹہ گھر) میں ایک پروقار ’’اجتماع میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول سمیت بالخصوص اسپیشل پرسنز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران اسپیشل پرسنز کے لیے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں میلاد کے موضوع پر بیان کیا گیا جس میں ان تمام حضرات کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک آمد کا حقیقی مقصد اشاروں کے ذریعے سمجھایا گیا جس سے متاثر ہو کر تمام اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اجتماع میں فیصل آباد ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر شیخ اکبر بھی موجود تھے جنہوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی نے ایسا بہترین اور فعال ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جو اسپیشل پرسنز کو بھی اشاروں کی زبان میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کے مقاصد اور سیرت سے روشناس کروا رہا ہے۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد سٹی کے علاقے ڈوگر بستی میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 25 اگست 2026ء کو ایک عظیم الشان ’’میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اس عظیم الشان ’’میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ میں اسپیشل پرسنز سمیت علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کے دوران اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کے لیے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں میلاد کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا گیا اور تمام اسپیشل پرسنز کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مقصد اشاروں کی زبان میں آسان انداز سے سمجھایا گیا۔

بیان کے بعد تمام اسپیشل پرسنز نے اپنی نیک خواہشات بیان کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا جس پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 21 اگست 2026ء کو ضلع رحیم یار خان، پنجاب کے شہر خانپور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں’’اتھارٹیز میٹ اپ‘‘ (Authorities Meet-up) کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

اس میٹ اپ میں نگرانِ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شہزاد عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور حاضرین کی رہنمائی کی۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی گفتگو کے دوران ’’کسبِ حلال‘‘ کی اہمیت، دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف اور بچوں کی بہترین اخلاقی و دینی تربیت کرنے کے حوالے سے اہم نکات بتاتے ہوئے حاضرین کو اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

اس اہم اتھارٹیز میٹ اپ میں تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بالخصوص ڈپٹی ڈی ای او (Deputy DEO) لیاقت پور اور مختلف ہائی اسکولز کے ہیڈز (Principals) نے شرکت کی۔(رپورٹ: شکیل احمد عطاری ڈویژن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 اگست 2026ء کو ضلع ملتان، پنجاب کے شہر جلالپور پیر والا میں اسپیشل پرسنز کے لیے ’’میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ منعقد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی رہنمائی کی۔

ڈویژن ذمہ دار نے اپنے بیان کے دوران شرکائے اجتماع کو میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں نیکیوں کی طرف مائل ہونے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 اگست 2026ء کو کبیر والا کے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں اسپیشل پرسنز کے لیے ایک باوقار ’’میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ کا انعقاد کیا گیاجس میں اسپیشل پرسنز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی نے خصوصی افراد کی سہولت کے پیشِ نظر اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان کیا۔

ڈویژن ذمہ دار نے اپنے بیان کے ذریعے اجتماع میں موجود تمام شرکا کو میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتوں سے آراستہ کیا اور انہیں نیکیوں کے راستے پر چلنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اگست 2026ء بمطابق 12 ربیع الاول 1448ھ کے مبارک اور بابرکت دن کے موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ضلع خوشاب، پنجاب میں واقع  خوشاب ڈیف ایسوسی ایشن میں حاضری ہوئی۔

اس موقع پر وہاں موجود تمام اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے افراد) کے لیے مخصوص اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان کیا گیا۔ نیز فاتحہ خوانی کی گئی اور ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس کے علاوہ وہاں موجود اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔(رپورٹ:مولانا تصور حسین عطاری مدنی ڈسٹرکٹ خوشاب، سرگودھا ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)