19 دسمبر 2025ء کو اسلام آباد E-11 میں واقع Rosecliff Marquee مین مارگلہ روڈ نزد گولڑہ شریف میں مدنی چینل کے پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 17 کا Grand finale ہوا۔

اس پروگرام میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ Grand finale میں شرکت کی جبکہ اسپیشل پرسنز کے لئے الگ سے حلقے کا اہتمام کیا گیا اور اسٹال لگایا گیا جس میں Braille Books اور Sign language Books موجود تھیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری اور نعیم عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےمختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی۔

اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ غلہ منڈی میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کی اور اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 28 دسمبر 2025ء کو ساہیوال سٹی کی جامع مسجد توکل میں اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) کے لئے میٹ اپ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رہنمائی کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے گفتگو کے دوران مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭12 دینی کام٭ماہانہ میٹ اپ٭نابینا افراد کی رمضان اعتکاف میں شرکت٭مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد کا آغاز٭نابینا بچوں کا ڈیٹا جمع کرنا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان سطح کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبائی اور ملکی سطح کے ذیلی شعبہ  جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شریک ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سابقہ 3 ماہ کے دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ 3 ماہ کے اہداف طے کئے۔

دورانِ میٹنگ ذمہ داران کو PMS سافٹ ویئر کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی گئی تاکہ دینی کاموں کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے نیز دیگر امور پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مختلف شہروں میں اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں نمازِ جمعہ کے حلقے٭اسپیشل پرسنز کے سحری اجتماعات٭رمضانُ المبارک میں اسپیشل پرسنز کے اعتکاف۔

بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے علاقوں کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو تحائف بھی دیئے اور اختتامی دعاکروائی۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی گورنمنٹ المکتوم اسپیشل ایجوکیشن اسلام آباد میں سیّد سلطان شاہ  (چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل) سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطای نے سیّد سلطان شاہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا بالخصوص دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے سیالکوٹ سٹی میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل  سمیت اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

اسی طرح ذمہ داران میں موجو د صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اشاروں کی زبان میں ڈیف اسٹوڈنٹس کو بسم اللہ شریف پڑھنے کی عادت بنانے ، اپنے والدین اور اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر گوجرانولہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد نعمان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 14 دسمبر 2025ء کو سہراب گوٹھ ٹاؤن، ڈسٹرکٹ گلشنِ معمار کراچی میں ایک ڈیف اسلامی بھائی کے مرحوم والد کے لئے ایصالِ ثواب کی محفل منعقد کی گئی جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس محفل میں مبلغِ دعوتِ اسلامی فضیل رضا عطاری نے ایصالِ ثواب کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود شرکا کو اپنے والدین کے لئے ہمیشہ ایصالِ ثواب کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیضان عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، برما ٹاؤن کے رہائش پذیر اور پنجاب بلائنڈ کمیونٹی کے ترجمان نبیل ستی عطاری کے آفس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت  15 دسمبر 2025ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

حلقے کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں E-11 اسلام آباد میں ہونے والے ذہنی آزمائش پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا رسالہ”نابینائی کی فضیلت پر 40 احادیث“تحفے میں پیش کیا۔اس موقع پر بلائنڈ ٹیچر عرفان عطاری اور عزافہ عوان جواد الحسن ستی سمیت دیگر نابینا افراد بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب ، پاکستان کے شہر جہانیاں میں موجود گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر جہانیاں  میں سیشن منعقد ہوا جس میں اسٹاف سمیت اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔

سیشن کی ابتدا میں ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کرنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا بھی ذہن دیا اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-5 میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا انعقاد کیا۔

معلومات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے گورنمنٹ اسلام آباد ماڈل اسکول کے بلائنڈ ٹیچر عرفان عطاری، محمد سلیم قادری اور مرکزی جامع مسجد G-5 کے امام و خطیب مولانا اسحاق نورانی صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز سمیت امام صاحب کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 13 دسمبر 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  جھنگی سیداں، اسلام آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا ۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے حلقے میں موجود بچوں کو اسپیشل پرسنز کے ساتھ نرمی کرنے اور اُن کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے بچوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور چند اشارے میں بھی سکھائے جبکہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع میانوالی، پنجاب کی تحصیل عیسیٰ خیل میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے سمیت دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)