ملتان، پنجاب میں ڈیف اسلامی بھائیوں کے ذیلی
پوائنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ملتان، پنجاب میں ڈیف اسلامی
بھائیوں کے ذیلی پوائنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی تربیت
و رہنمائی کی گئی۔
اس دوران
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری نے ”اولاد کے حقوق“ کے موضوع پر
اشاروں کی زبان میں بیان کیا جس میں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر
کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا اور نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
28 نومبر 2025ء کو ضلع رحیم یار خان، پنجاب
کے شہر لیاقت پور، 20 والی کالونی میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول
میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس (معذور بچوں)نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں نماز کے فرائض، والدین اور
اساتذہ کے آداب و احترام کے حوالے سے بچوں کی ذہن سازی کی گئی جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار بہاولپور مولانا محمد دلشاد عطاری
مدنی کی پرنسپل شکیل احمد سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کے متعلق بھی گفتگو کی۔ (رپورٹ:امیر حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسپیشل ایجوکیشن اسکول، پلندری کشمیر میں دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ایک سیشن ہوا جس میں اسپیشل بچوں سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران اسپیشل بچوں کو استاد اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے اپنی تعلیمی توجہ دینے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی
زبان میں اسپیشل بچوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ اسکول کے پرنسپل سے میٹنگ بھی
ہوئی جس میں اسپیشل بچوں کے سرپرستوں کو
اشاروں کی زبان سیکھانے پر مشاورت کی تاکہ وہ اشارے سیکھ کر اپنے بچوں کی خود
تربیت کر سکیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ چنیوٹ
کی تحصیل لالیاں میں 15 نومبر 2025ء کی شب دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) کے لئے خصوصی حلقے
کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب اور نگرانِ
تحصیل لالیاں موجود تھے۔
اس مدنی
مذاکرے میں امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
برکاتہم العالیہ سے کئے جانے والے سوال و جواب کو ڈیپارٹمنٹ کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ
دار محمد نعمان بدر عطاری نے اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور اُن کی رہنمائی کی ۔
گزشتہ روز
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد، پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد اور نگرانِ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری نے شرکت
کی۔
معمول کے
مطابق اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ارسلان عطاری نے حاضرین
کو قافلے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا ۔
بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد نعمان بدر عطاری، نگران ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ذمہ دار
نے اسپیشل پرسنز کو سنتوں پر عمل کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے 1 ماہ کے قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز نےاپنے نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ: محمد نعمان
بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز کا قافلہ فیضان مدینہ لالیاں سے
جامع مسجد غوثیہ قمریہ میں پہنچا
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے
دنوں 3 دن پر مشتمل اسپیشل پرسنز کا قافلہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ، تحصیل لالیاں، پنجاب کی جامع مسجد غوثیہ قمریہ میں پہنچا جہاں انہوں نے مختلف دینی مسائل سیکھے
اور دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا۔
معلومات کے
مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قافلے کے دوران اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے
حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو فرض علوم کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں نماز کا پریکٹیکل بھی کروایا۔
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل گوجرہ میں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ
غوثیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی خصوصی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس اجتماعِ غوثیہ
میں ڈویژن ذمہ دار (برائے ڈیف اسلامی بھائی) محمد ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان
کیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز کی دینی
و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار زبیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کلورکوٹ میں دعوتِ اسلامی
کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
اسٹوڈنٹس سمیت ٹیچرز نے بھی شرکت کی۔
سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے
حلقے کے دوران ”اخلاقیات“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل
پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے تحت قافلے
میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول، رینالہ
خورد ضلع اوکاڑہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول، رینالہ
خورد ضلع اوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی کے
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت
دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
ساہیوال ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ندیم
احمد عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کو
نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنے والدین سمیت اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضانِ مدینہ
بصیرپور میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کے لئے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اشاروں کی زبان میں اُن کی رہنمائی کی۔
معلومات کے مطابق اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے دورانِ اجتماع اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کو نمازوں کی پابندی کرنے، والدین
اور اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کا ذہن
دیا۔
زوہیب ایجوکیشن اکیڈمی بصیرپور میں اجتماعی طور
پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام
اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے
اور نابینا افراد) کی دینی، اخلاقی
اور شرعی اعتبار سے رہنمائی کرنے کے لئے پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت زوہیب ایجوکیشن اکیڈمی نزد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بصیرپور میں
اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے بھی
شرکت کی۔
اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار حافظ محمد
وقاص عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ہونے والے سوالات اور اُن کے جوابات کو
اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز اسپیشل
ایجوکیشن چارسدہ ڈسٹرکٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر اور ٹیچرز سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ذیلی شعبہ ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ”آدابِ زندگی کی اہمیت“ کے موضوع پر
گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف کروایا ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسپیشل
پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی اور اشاروں کی زبان کورس
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami