
اسپیشل ایجوکیشن سینٹر بورے والا میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت حال
ہی میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سمیت اُن کے سرپرستوں کی بھی
شرکت ہوئی ۔
ڈویژن ذمہ دار نے اس ٹریننگ سیشن میں اسپیشل
بچوں کی کمیونیکیشن صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے اشاروں کی زبان میں اُن کی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔سیشن کے دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی
ہوا جس میں حاضرین نے اپنی سوالات کے
جوابات حاصل کئے۔بعدازاں دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں تحصیل بورے والا میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف مقامات پر جا کر
اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں بالخصوص
ڈیف صدرسے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود ملتان ڈویژن ذمہ
دار مولانا جمال عطاری مدنی نے ماہانہ اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے اسپیشل پرسنز
کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت20مئی2025ء بروز منگل صوبائی ذمہ دار شعبہ
اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ذمہ دار FGRF نےپاکپتن
سٹی کا وزٹ کیا جہاں پر اسپیشل ایجوکیشن سینٹرمیں مدنی حلقہ لگایا، بیان کیا اور اشاروں
میں ترجمانی کی۔
ذمہ
دار نے مدنی حلقے میں پانی پینے کی سنت اور آداب کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معذور افراد ، ڈیف اور
نابینا بچوں کی خیر خواہی کی۔ اس موقع پر محمد زبیر عطاری اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ
ساہیوال نے تحصیل نگران اور ڈسٹرکٹ نگران
پاکپتن سے ملاقات کی اور دینی کاموں سمیت کچھ
کورسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی
ذمہ دار اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ، صوبائی ذمہ دار FGRF
اور ڈویژن ذمہ دار کے ساتھ شعبہ کے حوالے سے مشاورت کی ۔(:شعیب
احمد عطاری)
.jpg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت13مئی2025ء بروز منگل کو گورنمنٹ ا سپیشل ایجوکیشن
سکول گوجر خان تحصیل گوجر خان ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں اسٹوڈنٹ
نے شرکت کی ۔
صوبائی ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسن محمد وقاص
عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسن محمد ندیم عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹ کے درمیان نماز کی پابندی کرنے، درود و سلام کی پابندی کرنے
اور پیارے آقا صلی
اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی
پیاری سنت سلام کو عام کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت
اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسن کا تعارف کروایا۔ اس موقع
پر ذمہ دار نے فرض علوم اور اخلاقیات کے حوالے سے گفتگو کی جس
پرا سکول کےا سٹاف نے دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ ا سپیشل پرسن
راولپنڈی محمد ندیم عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
.jpg)
رنگ و نسل میں امتیاز کئے بغیر دین اسلام کی
خدمت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 مئی 2025ء کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں
ڈسٹرکٹ چکوال تحصیل چوآسیدن شاہ ، پنجاب میں
موجود ”Govt Special Education Center Choa Saidan
Shah Chakwal “ کا دورہ کیا۔
اس دورے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی
ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے چکوال ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد القیوم عطاری کے
ہمراہ Institute کے
پرنسپل سمیت ڈیف اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور چوآ
سیدن شاہ چکوال میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اس موقع پر گونگے، بہرے اور نابینا اسٹوڈنٹس کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے بیان کیا جبکہ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔
دورانِ بیان اسٹوڈنٹس کو درودِ پاک کا ورد کرنے
کا ذہن دیا گیا اور فضائلِ نماز پر بیان کرتے ہوئے انہیں بھی نمازوں کی پابندی
کرنے، اساتذۂ کرام اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: صوبائی
ذمہ دار کامران عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع
سرسید ڈیف ایسوسی ایشن میں 14مئی2025ء بروز بدھ حج تربیتی
اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اس سال حج پر جانے والے اسلام آباد کے گونگے بہرے
اسلامی بھائیوں نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی۔
حج تربیتی اجتماع میں صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے گونگے بہرے
اسلامی بھائیوں کو حج کے متعلق شرعی احکام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھ
کر حج کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں جبکہ حج کا طریقہ اشاروں کی زبان میں سیکھا تے ہوئے آخر میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ
ادا کیا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
.jpg)
شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ساہیوال سٹی میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ا
سکول میں 19مئی2025ءبروز پیر مدنی حلقے
کا اہتمام ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار
اور ڈویژن ذمہ دار نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری
نے والدین،اساتذہ اور اخلاقیات کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

اسلام آباد سیکٹر G-6/G-5 بری
امام میں 14 مئی 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل
پرسنز کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور یوسی نگران عمران عطاری سمیت
دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت میں مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا
افراداور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ
(برائے نابینا افراد) کا تعارف کروایا۔

13 مئی 2025ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کشمیر کے ڈویژن ذمہ داران اور راولپنڈی
کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت مختلف
سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری
نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو
بڑھانے کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی۔
آخر میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو تحائف دیئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار نابینا افراد ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع راولپنڈی، پنجاب کے ٹاؤن شمس آباد میں
اسپیشل پرسنز کے درمیان نیکی کی دعوت

ضلع راولپنڈی، پنجاب کے ٹاؤن شمس آباد میں 4 مئی
2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد سمیت دیگر اسپیشل
پرسنز کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ
کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، ٹاؤن ذمہ دار حافظ عثمان ستی عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آئے ہوئے نابینا
تنویر عطاری سے ذمہ داران نے ملاقات کی جبکہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا افراداور اُن کے سرپرستوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدرسۃ المدینہ و
جامعۃ المدینہ (برائے نابینا افراد) کا تعارف کروایا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد
کو ہفتہ وار آڈیو رسالہ سننے، علمِ دین حاصل کرنے، دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں سفر
کرنے اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے 3 دن،12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے
قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے
میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد سیکٹر G/11سے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے
نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل 3 دن (18، 19 اور 20 اپریل 2025ء) کا قافلہ اسلام آباد سٹی سے ڈسٹرکٹ
مری تحصیل مری چٹہ موڑ جامع مسجد فیضان مدینہ کی طرف سفر پر روانہ ہوا۔
قافلے
میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے
نابینا اسلامی بھائیوں کو فرض علوم سکھائے جن میں نماز و وضو کا عملی طریقہ، نیکی کی دعوت
کی اہمیت، مختلف دعائیں، سنتیں و آداب، نیکی کی دعوت عام کرنا، اس کی اہمیت اور اس
کا طریقہ شامل تھا۔

گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کی دینی
و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبۂ سندھ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے اسپیشل پرسنز کے اعتکاف کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں سندھ بھر سے آنے والے اسپیشل پرسنز کو اعتکاف کی سہولیات دینے نیز اُن کے درمیان
ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک میں احکامِ روزہ و احکامِ تراویح کورسز
شروع کروانے پر مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مدنی مشورے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا
کروائی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نمایاں کارکردگی پر
انہیں تحائف دیئے۔