اسلام آباد سیکٹر G-11 میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 24 جنوری 2026ء کی رات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کی۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا اسٹال بھی لگایا گیا جس میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مختلف ممالک موزمبیق، تنزانیہ، نیدرلینڈ اور فلپائن سے  آئے ہوئے عالمِ دین اور دیگر اسلامی بھائیوں کےلئےدعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف زبانوں میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعاف کروایا اور انہیں سائن لینگویج کے چند اشارے بھی سکھائے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، پنجاب کے علاقے جھمرہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ”اجتماعِ معراج“ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے دوران فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد نعمان بدر عطاری ڈیف کے ڈویژن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان اعتکاف میں شرکت کرنے اور رمضان عطیات میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں  7 دن کا رہائشی اشاروں کی زبان (Sign Language) کا کورس ہونے جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز آج مؤرخہ 23 جنوری 2026ء سےہوگا۔

اس کورس کا مقصد عمومی اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان سکھانا ہے تاکہ وہ اسپیشل پرسنز سے مؤثر انداز میں گفتگو کرکے اُن کے درمیان نیکی کی دعوت عام کریں اور انہیں فرض علوم سکھاسکیں۔

یہ کورس اسپیشل پرسنز کو اعتکاف کروانے، قافلوں میں سفر کروانے اور انہیں دینی ماحول سے منسلک کرنے کا بہترین ذریعہ ہے تاکہ وہ بھی معاشرے کے بااخلاق، باکردار اور باعمل بن سکیں ۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جنوری 2026ء کو ”اجتماع معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں کے علاوہ اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماعِ معراج میں تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جبکہ اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کبیر والا میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی جس میں انہیں ایک ماہ رمضان اعتکاف کی ترغیب دلائی گئی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کو قراٰنِ پاک کی زیارت کروائی گئی اور رقت انگیز دعا بھی ہوئی۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران ٹیکسلا واہ کینٹ کے شیڈول پر تھے   جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

صوبائی نگران بدر شفیق عطاری نے اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہر ماہ اسپیشل پرسنز کا اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: نعیم سلطان عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جھنڈا چیچی ایئرپورٹ پر واقع RDA ڈیف ایسوسی ایشن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں انہیں غسلِ میت کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر علی عطاری نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کر کے دکھایا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر نے دعوتِ اسلامی بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نیز شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار مزمل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2026ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 میں قائم NOWPDP (Network of Organizations Working For People With Disabilities Pakistan) کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے ادارے کے اسٹاف سمیٹ دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور کمپیوٹر کورس کی کلاس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس حلقے میں بدر شفیق عطاری نے وہاں وجود تمام اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے قائم مدارس المدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

آخر میں صوبائی ذمہ داران نے حاضرین کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد کا وزٹ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام آباد کے علاقے شاہ باغ کلر سیداں روڈ میں نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا ۔

اس دوران صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور اشاروں کی زبان میں اُن کے درمیان درس دیا۔

علاوہ ازیں اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈسٹرکٹ شیخوپورہ، پنجاب کی تحصیل  مرید کے میں واقع جامع مسجد مہاجرین میں 2 جنوری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز کو اپنی عادتیں بدلنے، نیک اعمال کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدِ بیان صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو سنتیں و آداب سکھائے جبکہ اسپیشل پرسنز اور مسجد کمیٹی کے صدر نے دعوتِ اسلامی کی خدمات پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مبشر رضا عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسپیشل پرسنز کے لئے ایک جامع و منفرد موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے جس کا نامSpecial Persons Mobile Application ہے یہ ایپلیکیشن خصوصی طور پر اُن افراد کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جونابینا، گونگے اور بہرے ہیں۔

نابینا افراد کے لئے سہولیات:

اس ایپلیکیشن میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے آڈیو رسائل، دینی کُتُب کی صوتی شکل، نماز، اذکار اور اسلامی معلومات آڈیو میں موجود ہیں تاکہ وہ بغیر کسی مشکل کے دین سیکھ کر اُس پر عمل بھی کر سکیں۔

گونگے اور بہرے افراد کے لئے خصوصی مواد:

گونگے ، بہرے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے لئے اس ایپلیکیشن میں اشاروں کی زبان میں نماز کا طریقہ ، وضو کا مکمل طریقہ اشاروں کے ساتھ، حج و عمرے کے مناسک اشاروں کی زبان میں اور بنیادی اسلامی تعلیمات ویڈیوز کی صورت میں جبکہ تمام مواد نہایت آسان، واضح اور سمجھنے کے قابل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

نارمل افراد کے لئے بھی فائدہ:

یہ ایپلیکیشن صرف اسپیشل پرسنز ہی کے لئے نہیں بلکہ عام اسلامی بھائی بھی اس کے ذریعےاشاروں کی زبان سیکھ سکتے ہیں، اسپیشل پرسنز سے بہتر رابطہ قائم کر سکتے ہیں، خدمتِ خلق اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ایپلیکیشن کی ایک نمایاں اور خوبصورت خصوصیت:

اینیمیٹڈ اشارے (Animated Sign Language)

اس کے ذریعے اشاروں کو نہایت آسان، دلچسپ اور یاد رکھنے کے قابل بنا دیا گیا ہےتاکہ سیکھنے والا جلدی و درست طور پر اشاروں کی زبان سمجھ سکے۔

دعوتِ اسلامی کا پیغام:

یہ ایپلیکیشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دعوتِ اسلامی ہر فرد تک دین پہنچانا چاہتی ہے، کسی کو بھی محرومی کا شکار نہیں دیکھنا چاہتی اور ٹیکنالوجی کو دین کی خدمت کے لئے بہترین انداز میں استعمال کر رہی ہے۔