گوجرانوالہ، 26 مئی 2026ء:

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار نعمان عطاری نے تحصیل کامونکی، ضلع گوجرانوالہ میں مختلف مقامات پر اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران کی تحصیل ذمہ دار طاہر عطاری کے ہمراہ ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کو مزید وسعت، مؤثر اور بہتر بنانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)