وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں مرحوم نابینا ٹیچر کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ ذکر و نعت
اسلام آباد، 4 جون
2026ء :
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی جے پی
روڈ پنڈورہ (IJP Road Pandora)میں ایک نابینا ٹیچر مرحوم فتح محمد کے ایصالِ ثواب کے لیے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ
ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ نے قرآن ِ
کریم کی تلاوت کی اور نعت خوانی کی۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز کے ہمراہ شریک تھے نیز مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے اپنے بیان کے دوران کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کی قدر کرنی چاہیے اور
نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔ آخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور اسپیشل پرسنز سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: کامران
عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami