پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹلی کشمیر میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کے لیے حلقہ لگایا گیا۔

تلاوت و نعت کے بعد اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی احمد اویس عطاری نے بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں مقامی ذمہ دار نے ترجمانی کی تاکہ اسپیشل پرسنز باآسانی اسلامی تعلیمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔(رپورٹ: صوبائی زمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)