دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز  کے لیے (کراچی سطح پر) 28 جون 2026ء کو ایک اہم و روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اسپیشل پرسنز کو دینی تعلیمات سے جوڑنا اور انہیں سنتوں بھری زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ اجتماع دینی ماحول اور سنتوں کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

اہم تفصیلات:

اجتماع کا آغاز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں دوپہر 2 بجے تلاوتِ قرآن اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جبکہ دوپہر تقریباً 3 بجے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز ( اسلامی بھائی اور بہنیں) جن کا تعلق پاکستان کے علاوہ بیرونِ ممالک سے بھی ہو سکتا ہے، وہ مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا موقع فراہم کرے گا، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں۔

واضح رہے اس اجتماع کا بنیادی مقصد اسپیشل پرسنز کو دین کے قریب کرنا، انہیں سنتوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ان میں محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور سنت کی زندگی اپنانے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری نگران ِاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)