29 ذوالحجۃ الحرام, 1447 ہجری
سیالکوٹ، پنجاب :
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ
پنجاب کے ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے گوجرانوالہ ڈویژن اور ضلع سیالکوٹ کے ذمہ
داران کے ہمراہ فیضان ری ہیبلیٹیشن سینٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈمن
عمر عطاری سے ملاقات بھی کی ۔
اس دوران ذمہ داران نے سینٹر میں زیرِ تعلیم اسپیشل
بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور بحالی کی سہولیات کا تفصیل سے
جائزہ لیتے ہوئے سینٹر میں جاری خدمات کو سراہا۔
وزٹ کے اختتام پر صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری
نے ایڈمن عمر عطاری کو مکتبۃالمدینہ کی کُتُب تحفے میں پیش کیں اور اسپیشل پرسنز کی
دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami