23 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گوجرانوالہ سٹی کے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس کا مقصد اسپیشل اسٹوڈنٹس کو دینی مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔

اس ٹریننگ سیشن میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل اسٹوڈنٹس کی تربیت کی اور اسی دوران اسٹوڈنٹس کی ذہن سازی بھی کی کہ ہر نیک عمل سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھیں، والدین و اساتذہ کا ادب کریں، لڑائی جھگڑوں سے بچیں اور جھوٹ جیسی بری عادت سے دور رہیں۔

بعد ازاں سینئر اسٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے ہفتہ وار اور ماہانہ ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 15،  16 اور 17 مئی 2026ء کو جامع مسجد فیضانِ صدیق اکبر ، محلہ الٰہی بخش بارہ کہو اسلام آبادمیں اسپیشل پرسنز میں مشتمل راہِ خدا عزوجل کا قافلہ سفر پر روانہ ہوا۔

جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ شرکت کی۔

اس قافلے میں اسپیشل پرسنز کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی جن میں پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ نابینا افراد ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری، صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، نگرانِ زون اسد عطاری، سیّد شاکر شاہ عطاری اور دیگر مقامی ذمہ داران شامل تھے۔

سفر کے دوران شرکائے قافلہ کو آداب زندگی، فرض علوم، بنیادی عقائد، معمولات اہلسنت اور دعائیں یاد کروائی گئیں جبکہ علاقے میں نیکی کی دعوت بھی عام کی گئی تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی و اصلاح کا پیغام پھیلایا جا سکے۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

08 مئی 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرسید ڈیف ایسوسی ایشن میں اسپیشل پرسنز کے لیے سیکھنے سکھانے کا  حلقہ منعقد ہوا جس کا مقصد اسپیشل پرسنز کو دین کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروانا اور انہیں اسلامی زندگی کی طرف راغب کرنا تھا۔

معلومات کے مطابق حلقے میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسپیشل پرسنز کے درمیان ”اللہ پاک کی نعمتوں کا شمار“ کے موضوع پر بیان کیا جس کی صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں میں ترجمانی کی۔

علاوہ ازیں راہِ خدا عزوجل کے قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اسپیشل پرسنز کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ضلع منڈی بہاؤالدین، پنجاب کی تحصیل پھالیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 04 مئی 2026ء کو اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر پھالیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے گجرات ڈویژن ذمہ دار محمد نبیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان کے ذریعے درودِ پاک کے فضائل بیان کئے اور انہیں درودِ پاک کی برکتوں، اس کی اہمیت نیز دنیا و آخرت میں حاصل ہونے والے اس کے فوائد کے بارے میں بتایا۔

اسپیشل پرسنز نے بڑی دلچسپی کے ساتھ اس حلقے میں شرکت کی اور علمِ دین حاصل کیا۔آخر میں ڈویژن ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد سٹی کے علاقے صدر ٹاؤن میں قائم جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں 1 مئی 2026ء بروز جمعہ  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک نہایت اہم تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق یہ اجتماع نمازِ جمعہ کے بعد ہوا، جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی تاکہ وہ بھی دینِ اسلام کی بنیادی و ضروری معلومات سے آگاہ ہوں اور ان کی دینی و اخلاقی تربیت کو بہتر بنایا جاسکے۔

اس موقع پر خصوصی طور پر دو اہم کورسز کروائے گئے:

1)احکامِ عمرہ کورس 2)احکامِ قربانی کورس

ابتداءًڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد نعمان بدر عطاری نے اشاروں کی زبان کے ذریعے عمرہ ادا کرنے کا مکمل طریقہ سکھایا، جس میں احرام باندھنے، نیت کرنے، طواف، سعی اور دیگر ضروری مسائل کو آسان انداز میں بیان کیا ۔اسی طرح قربانی کے شرعی مسائل، جانور کے انتخاب، نیت اور سنت طریقۂ ذبح بھی اشاروں کی زبان میں سمجھایا ۔

بعدازاں ڈیف ڈویژن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے اسپیشل پرسنز کی اخلاقی و دینی تربیت کرتے ہوئے انہیں اچھے اخلاق اپنانے، نمازوں کی پابندی کرنے، سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت شجاع آباد، ملتان ڈسٹرکٹ میں 30 اپریل 2026ء کو  ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوری قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرے بیان سے حاضرین کی رہنمائی کی۔

اس اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کے لئے علیحدہ حلقے کا اہتمام کیا گیا تاکہ وہ بھی بیان میں ہونے والے مدنی پھولوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ملتان ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی اور سٹی ذمہ دار محمد اشفاق عطاری نے رکنِ شوریٰ کے بیان کو اشاروں کی زبان میں بیان کر کے اسپیشل پرسنز کی ذہن سازی کی جس سے انہیں دینی بنیادی باتیں سیکھنے اور سمجھنے کو ملیں۔

اجتماع کے دوران اسپیشل پرسنز کو دعوت دی گئی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ہر جمعرات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوں تاکہ اُن کے علم میں اضافہ ہو اور وہ سنتوں پر عمل کرنے والے بن سکیں۔(رپورٹ: مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 1 مئی 2026ء کو  پاکپتن سٹی، پنجاب میں ایک مرحوم اسپیشل پرسن کے ایصالِ ثواب کے لئے ”ایصالِ ثواب محفل “ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز نے بھرپور شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کیا تاکہ وہاں موجود اسپیشل پرسنز دینِ اسلام کی تعلیمات کو بآسانی سیکھ سکیں اور اس سے رہنمائی حاصل کریں جبکہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآنِ پاک کی زیارت بھی کروائی گئی ۔

اس اجتماع میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری موجود تھے جنہوں نے اسپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں اجتماعی دعا ہوئی جس میں مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت، اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، پاکپتن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت  2 مئی 2026ء کو پاکپتن سٹی میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی تاکہ اسپیشل پرسنز بھی مدنی مذاکرے میں ہونے والے سوال و جواب سُن سکیں اور زیادہ سے زیادہ سے علمِ دین سیکھ سکیں۔

ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو ہر ہفتے کی شب مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سننے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی باقاعدگی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کریں گے۔

اس اجتماع میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے بھی شرکت کی نیز آخر میں دعا اور درود و سلام کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: محمد زبیر عطاری ، ساہیوال ڈویژن، سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 مئی 2026ء،فیضان اسلامک سینٹر، اسلام آباد:

2 مئی 2026ء کو اسلام آباد میں واقع فیضان اسلامک سینٹر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک خصوصی پروگرام ”ایک دن راہ خدا میں“ منعقد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پرصوبائی ذمہ دار نے شرکا کے درمیان بیان کرتے ہوئے اللہ پاک کی رضا اور زندگی میں دین اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

30 اپریل 2026ء:

دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 اپریل 2026ء کو اسپیشل ایجوکیشن سینٹر شجاع آباد میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی پرنسپل محمد ساجد سے ملاقات ہوئی جنہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کی جانب سے تیار کردہ اسپیشل پرسنز ایپلیکیشن بھی انسٹال کروایا گیا،اس ایپلیکیشن میں اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں بیانات موجود ہیں اور یہ ایپلیکیشن اسپیشل پرسنز کے ساتھ دینی کام کرنے والوں کے لئے بھی اشاروں کی زبان سیکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس جدید کاوش کو دیکھ کر پرنسپل نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز اسٹوڈنٹس کے درمیان ”والدین اور اساتذہ کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا گیا جسے ملتان ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد جمال عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں نہایت آسان انداز میں کیا۔

اختتام پر اسپیشل پرسنز طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ وہ مزید دینی ماحول سے وابستہ ہو سکیں۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عامر عطاری نے دعا کروائی جس کی مولانا محمد جمال عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی تاکہ اسپیشل پرسنز اسٹوڈنٹس بھی دعا میں شامل ہو سکیں۔(رپورٹ:مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

28 اپریل 2026ء :

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اپریل 2026ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول سمیجہ آباد، ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا ۔

ملاقات کے دوران ذمہ داران نے پرنسپل کو نابینا افراد کے لئے بریل لینگویج میں مکتبۃ المدینہ کا رسالہ پیش کیا جس کا مقصد تھا کہ اسپیشل پرسنز بھی دینی تعلیمات سے آسانی کے ساتھ مستفید ہو سکیں۔ پرنسپل نے اس کاوش کو سراہا اور اسے ایک بہترین دینی خدمت قرار دیا۔

علاوہ ازیں اسکول کے اسٹوڈنٹس میں ایک سیشن ہوا جس میں نہایت مؤثر انداز میں نماز کی اہمیت پر گفتگو کی گئی نیز اسٹوڈنٹس کو بتایا گیا کہ نماز دین کا ستون اور کامیابی کی کنجی ہے ۔ساتھ ہی درودِ پاک کے فضائل بیان کئے گئے اور اسٹوڈنٹس کو کثرت سے درود شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی۔

پروگرام کے آخر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مکمل تعارف کروایا گیا اور بتایا گیا کہ دعوتِ اسلامی اسپیشل پرسنز کے لئے کس طرح دینی خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ اسٹوڈنٹس کو اشاروں کی زبان (Sign Language) بھی سکھائی گئی تاکہ وہ بنیادی دینی تعلیمات اور پیغامات اشاروں کی زبان میں سمجھ سکیں۔

اسی طرح اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اشاروں کی زبان کے کورس میں شرکت کی دعوت دی گئی اور انہیں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تاکہ وہ اپنے اسپیشل اسٹوڈنٹس کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں اور دین کی خدمت میں حصہ لے سکیں۔(رپورٹ:مولانا محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

چک بیلی خان،  راولپنڈی، پنجاب :

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 اپریل 2026ء کو تحصیل چک بیلی خان، پنجاب کی یونین کونسل چھٹہ میں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں تین دن کے قافلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم سلطان عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کو نماز، سنتوں اور اخلاقیات پر مبنی نیکی کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد نعیم سلطان عطاری راولپنڈی سٹی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)