ملک و بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دن کے لئے اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) کا مدنی قافلہ کراچی سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

دورانِ روانگی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے کراچی سٹی ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکائے قافلہ کو الوداع کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔اس مدنی قافلے میں ڈیف ذمہ دار محمد عمیر عطاری بھی اسپیشل پرسنز کے ساتھ شریک ہیں۔(رپورٹ: رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ اسلامی بھائیوں نے بہاولپور سٹی کے علاقے اکبر کالونی میں قائم معذور افراد اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنے نیز شیلٹر ہوم کی خدمت سرانجام دینے والے سوشل ویلفیئر کے آفس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران میں موجود نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار(پنجاب) قاری خالد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار(بہاولپور) عابد حسین عطاری کی ویلفیئر اونر ڈاکٹر انیس الرحمٰن سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر انیس الرحمٰن کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز نابینا افراد کے متعلق ہونے والی دینی خدمات کو بیان کرتے ہوئے ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پانچ مدرسۃالمدینہ اور ایک جامعۃالمدینہ برائے نابینا افراد کا تعارف کروایا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر انیس الرحمٰن کو بتایا کہ ان مدارس المدینہ و جامعۃالمدینہ میں نابینا بچوں کو ضروریاتِ زندگی کے ساتھ ساتھ حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم بھی دی جاتی ہے جس پر انہوں نے اسپیشل پرسنز کی خدمات نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار بہاولپور ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سرگودھا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد کا آغاز کیا جاچکا ہے جس میں قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری کی دورۂ سرگودھا ڈویژن کے دوران مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد میں آمد ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃالمدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت4 جون 2023ء کو جہلم کے علاقے دینہ میں قائم چکوہا ڈیف کلب میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈویژن ذمہ دار عبد القیوم عطاری(راولپنڈی) نے’’ والدین کے حقوق‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے بہرےاسلامی بھائیوں)کو راہ خدا میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے اور ان کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 جون 2023ء کو دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جہلم کے علاقے دینہ میں ڈیف اسلامی بھائی کےوالد صاحب کے چہلم کے موقع پر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے اسلامی بھائیوں )نے شرکت کی۔

معلومات کےمطابق اجتماع پاک کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا، اس کے بعد ڈویژن ذمہ دار احسان الحق عطاری (گوجرانوالہ)نے اشاروں کی زبان میں’’ درودِ پاک کے فضائل ،قبر کے عذاب اور ایصال ثواب کی برکات‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نماز، روزے کی پابندی کرنے، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رمضان رضا عطاری)


26 مئی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویژن نگران سادات عطاری (ملتان)کے والد محمد صدیق عطاری کے ایصال ثواب کے لیےگونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے چک چاویکا ،بہاولنگر پنجاب میں مدنی قافلے میں سفر کیا ۔

مدنی قافلے میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے مقامی اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت دی اور انھیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20 مئی 2023ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت ملتان کے علاقے شجاع آباد کی جامع مسجد غوثیہ میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں سیکھنے سکھانے کاحلقہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری (بہاولپور)نے اشاروں کی زبان میں’’ نیک اعمال‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

دوران بیان ڈویژن ذمہ دار نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 27نیک اعمال پر عمل کرنے کے کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ شہر ذمہ دار محمد عامر عطاری(ملتان) اور مقامی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں  واقع گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں 24 مئی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت اسٹوڈنٹس میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا ۔

ٹریننگ سیشن میں اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے طلبہ کو’’ ذکرُ اللہ کی برکات ‘‘بیان کرتے ہوئےذکرُ اللہ کرنے کی ترغیب دلائی ،بعدازاں اسکول اسٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے طلبہ میں اس طرح کے تربیتی سیشن رکھنے کے بارے میں تبادلہ ٔخیال کا سلسلہ رہا جس پر انھوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سائن لینگویج کورس ہوا اور 26 مئی 2023 ءکو کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں نارمل اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے اسلامی بھائیوں) سے اشاروں کی زبان میں کلام کرنے کی تربیت دی گئی۔

کورس کے اختتام پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں جس میں معلم کورس محمد زبیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقان رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

مدنی قافلے کے اختتام پر 21 مئی 2023ء کو فیضان ِمدینہ شیخوپورہ ،پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے وضو،غسل ، نماز کے بنیادی مسائل اور اخلاقیات کے متعلق اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔

اس اجتماع میں اسپیشل پرسنز(گونگے بہرے اسلامی بھائیوں) کے افراد نے شرکت کی۔اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار علی حسن عطاری(شیخوپورہ) بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار علی حسن عطاری شیخوپورہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز   ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے مانگا منڈی،پنجاب میں 24 مئی 2023ء کو رکن مجلس نابینا افراد ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری (پاکستان) نے بلائنڈ(نابینا)ٹیچر سے ملاقات کی ۔

نابینا افراد پاکستان ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کو بڑھانے اور چھٹیوں میں نابینا افراد کو 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر انھوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد سہیل عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار قصور،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جہلم  کے علاقے لہڑی میں 17مئی 2023ء کواسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار عبدالقیوم عطاری(راولپنڈی) نے ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان میں شریک اسلامی بھائیوں کو ڈویژن ذمہ دار نے 03 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ بعد ازاں ڈویژن ذمہ دار نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ اشاروں کی زبان میں سکھایا جس پر ڈیف اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)