اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے رہنمائی کرنے کے لئے پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت زوہیب ایجوکیشن اکیڈمی نزد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بصیرپور میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔

اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ہونے والے سوالات اور اُن کے جوابات کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: مولانا محمد ندیم احمد عطاری مدنی ساہیوال ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)