دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے  6 دسمبر 2025ء کو ”سائن لینگویج کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔

کورس کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے لاہور سٹی ذمہ دار حاجی عبدالوارث عطاری اور اسپیشل پرسنز انٹر نیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے شرکائے قافلہ کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے دینی کام کرنے کی افادیت پر کلام کیا نیز اسپیشل پرسنز میں ہونے والے مخصوص 12 دینی کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا افراد کے لئے قائم ”مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد“ کے بارے میں بتایا گیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ لاہور جنوبی کے ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والی کُتُب کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی قاعدہ اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مختلف رسائل مثلاً بڈھا پجاری ،احترامِ مسلم ، فرائض علوم میں غسل کا طریقہ اور دیگر رسائل کا بریل ترجمہ (Braille translation) بھی کیا جا چکا ہے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت ماہِ نومبر 2025ء میں اسپیشل پرسنز (Deaf and Blind) پر مشتمل قافلہ 3 دن کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جہلم پنجاب پہنچا جس میں نگران ِتحصیل جہلم عبدالرحمٰن عطاری اور ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی عبدالقیوم عطاری نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قافلے کے دوران اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو فرض علوم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں وضو، غسل اور طہارت کے مسائل سکھائے گئے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالقیوم عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل ایجوکیشن سرگودھا کے ہاسٹل میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا  گیا جس میں اسپیشل اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

ابتداءً ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل اسٹوڈنٹس کو کھانا کھانے کی سنتیں و آداب سکھائے اور انہیں وضو کرنے کا طریقہ پریکٹیکل کرکے دکھایا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  میانوالی، پنجاب پاکستان میں موجود جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ خانقاہ سراجیہ کے طلبۂ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

حلقے کے دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ میانولی محمد زاہد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے طلبۂ کرام کی اخلاقی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے انہیں سنتیں و آداب سکھائے۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز میں کام کرنے کے لئے بعض اشارے بھی سکھائے اور طلبۂ کرام کو اپنے سرپرستوں کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں 4 دسمبر 2025ء کو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں کراچی سے آئے ہوئے اسپیشل پرسنز نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 4 دسمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار   محمد وقاص عطاری اور ڈویژن بہاولپور ذمہ دار محمد دلشاد عطاری نے بہاولپور میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ڈگری کالج کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کالج کے اسٹاف سے ملاقات ہوئی اور ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ ڈیف اسٹوڈنٹس کے درمیان ایک سیشن منعقد ہوا جس میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈیف کلب کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائی اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 دسمبر 2025ء کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور سٹی میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کم بیش 14 اسکولز و کالجز کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال، وائس چانسلر ڈاکٹر کامران،  ڈی او بہاولپور اسپیشل ایجوکیشن عمر شریف اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار و مبلغِ دعوتِ اسلامی سہیل عطاری نے پروگرام کے دوران ہونے والی گفتگو کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار احمد اویس عطاری، پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار محمد دلشاد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے لئے اسپیشل پرسنز کا قافلہ ملتان سے روانہ ہوا جوکہ کوٹ نور محمد بورے والا کی جامع مسجد غلامانِ رسول پہنچا۔

قافلے کے دوران سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے اور درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے علاوہ انہیں دینی مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کے زبان میں درس و بیان کی ترجمانی کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد انس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار خانیوال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز پر مشتمل  قافلہ صدر ڈسٹرکٹ، کراچی سے روانہ ہوکر ملتان کے علاقے منظورآباد کی جامع مسجد مدینہ جھلاروالی پہنچا۔

قافلے کے دوران سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے اور درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کے زبان میں درس و بیان کی ترجمانی کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد انس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بین الاقوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک سے کثیر عاشقانِ رسول  بالخصوص ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس بین الاقوامی اجتماع میں آئے ہوئےانڈونیشیا، افریقی ممالک، یوکے، ایران، عمان، امریکہ، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگائے گئے اسٹال کا وزٹ کیا ۔

بیرونِ ممالک کے اسلامی بھائیوں نے بریل کتابوں(Braille Books) اور سائن لینگویج کتابوں (Sign language books) میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ممالک میں اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کا آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کراچی سٹی میں قائم اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے ابتداءً سابقہ اہداف پر کلام کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں اسپیشل پرسنز کے سحری اجتماعات کا انعقاد کرنا، رمضان اعتکاف میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، قافلوں میں سفر کروانا اور اشاروں کی زبان کورسز کروانا شامل تھا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے بلوچستان میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں قراٰنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار بلوچستان قادر بخش عطاری، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے ماہ نومبر 2025ء میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کا قافلہ اسلام آباد کی جامع مسجد غوثیہ پشاور روڈ موٹر وے  پہنچا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز شریک ہوئے۔

صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کے دوران انہیں سنتیں و آداب سکھائے اور دعائیں یاد کروائیں نیز عقائدِ اہلسنت کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی خدمات کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)