اسپیشل پرسنز کو دینی مسائل سکھانے اور اُن میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جس کے تحت مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

7 اپریل 2026ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-6/1-2 میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جسمانی معذور محمد فہد سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور پاکستان سطح کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے اسپیشل پرسنز کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کےحوالے سے محمد فہد کو بتایا اور جسمانی معذور افراد کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کے متعلق مشاورت کی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)