وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سرسید ڈیف ایسوسی ایشن G-7 (Sir Syed Deaf Association G-7) میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہر بدھ کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جاتا ہے جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔

8 اپریل 2026ء بروز بدھ معمول کے مطابق سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے شرکت کی۔

نگران ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری نے ”یادِ مکہ و مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی زبان میں اس بیان کی ترجمانی کی۔

بعد ازاں اختتامی دعا کی گئی اور ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)