وفاقی دارالحکومت اسلام آباد:

اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب کری روڈ پر واقع جامع مسجد فاطمۃ الزہرا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق اجتماع کے دوران تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے کی تاکہ اسپیشل پرسنز کو اس اجتماعِ پاک میں زیادہ سے زیادہ علمِ دین سیکھنے کا موقع ملے۔

اس موقع پر نگران شعبہ عمیر ہاشمی عطاری، آفس ذمہ دار سمیر ہاشمی عطاری، پاکستان سطح کے اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت قافلوں میں سفر کرنے اور نماز وں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر دعا کروائی گئی اور اسپیشل پرسنز کے لئ ے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ (رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)