26 شوال المکرم, 1447 ہجری
لاہور میں مدرسۃالمدینہ نابینا افراد کا افتتاح ،
پُر وقار تقریب کا انعقاد
Tue, 14 Apr , 2026
yesterday
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی معاشرے
کے ہر فرد کی رہنمائی کرنے، اسے ایک
بااخلاق انسان بنانے اور قرآنِ کریم کی تعلیم سے روشناس کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے لئے فروٹ منڈی،نزد ٹرک
اڈا، رواری ٹاؤن، شمالی ڈسٹرکٹ، لاہور میں مدرسۃالمدینہ نابینا افراد کا افتتاح
کردیا گیا جس کے لئے 12 اپریل 2026ء کو بعد نمازِ عشا ایک پُر وقار تقریب بھی
منعقد ہوئی۔
تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قرآن کی گئی اور نعت
خواں حضرات نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ
میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے بیان کیا۔
Dawateislami