ڈھوک کالا خان، اسلام آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے ”اجتماعِ ذکر و نعت“ کا
اہتمام
گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان نزد ہائی وے، اسلام
آباد میں نابینا اسلامی بھائی سیّد ناصر عطاری کی رہائش گاہ پر اسپیشل پرسنز کے
لئے ”اجتماعِ ذکر و نعت“ کا اہتمام کیا گیا۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک
سے ہواجس کے بعد نابینا اسلامی بھائیوں نے حضور سرورِ کونین صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد”اصلاحِ اعمال“ کے
موضوع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا آڈیو بیان اسپیشل پرسنز
کو سنایا گیا اور اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا
گیا۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابقہ ماہ
نومبر 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن
پر مشتمل اسپیشل پرسنز کا قافلہ نور پور
شاہاں، اسلام آباد کی جامع مسجد شاہ عبد الطیف قادری پہنچا جس کا مقصد علمِ دین سیکھنا /سکھانا اور نیکی کی
دعوت کو عام کرنا تھا۔
اس 3 دن کے
قافلے کے دوران اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں فرض علوم، نماز و
وضو کا عملی طریقہ، دعائیں، سنتیں و آداب اور نیکی کی دعوت کے اہم اصول سکھائے گئے۔
اس کے
علاوہ بنیادی عقائد، معمولاتِ اہلِ سنت اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی
کروایا جائے گا جبکہ دینی ماحول سے وابستہ
رہنے، ماں باپ کا ادب و احترام کرنے اور معاشرے میں ایک مثالی فرد بننے کے لئے
شرکائے قافلہ کی ذہن سازی کی گئی تاکہ وہ دعوتِ اسلامی کے پیغام کو آگے پہنچانے کے
لئے کوشاں رہیں۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کی تحصیل شکر گڑھ میں قائم اسپیشل
ایجوکیشن سینٹر میں سیشن کا انعقاد کیا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس سمیت اسکول کے دیگر
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے
اسٹودنٹس کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک پڑھنے، اپنے والدین و اساتذہ کا
ادب و احترام کرنے، نمازِ پنج گانہ ادا کرنے اور قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے کا ذہن
دیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سمیت اسٹاف سے ملاقات کی۔
بعدِ ملاقات ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے اسکول میں موجود ڈیف
اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں انہوں نے اشاروں کی زبان میں ”بسم اللہ شریف کی برکت“ کے موضوع پر بیان کیا۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے ڈیف اسٹوڈنٹس کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اشاروں
کی زبان میں پانی پینے کی سنتیں سکھائیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ ڈویژن گوجرانولہ ذمہ دار محمد نعمان عطاری موجود
تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ ڈویژن محمد سادات عطاری اور ڈویژن ذمہ
دار محمد جمال عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ میں
ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف بیان کئے اور سابقہ کارکردگی میں نمایاں کردار ادا
کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ملتان، پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے دوران اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور اسلامی بھائیوں) کے لئے خصوصی حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد جمال عطاری نے اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں ہفتہ وار اجتماع کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی
دینی و اخلاقی تربیت کی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان، پنجاب میں ڈیف اسلامی بھائیوں کے ذیلی
پوائنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ملتان، پنجاب میں ڈیف اسلامی
بھائیوں کے ذیلی پوائنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی تربیت
و رہنمائی کی گئی۔
اس دوران
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری نے ”اولاد کے حقوق“ کے موضوع پر
اشاروں کی زبان میں بیان کیا جس میں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر
کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا اور نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ: محمد جمال عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
28 نومبر 2025ء کو ضلع رحیم یار خان، پنجاب
کے شہر لیاقت پور، 20 والی کالونی میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول
میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس (معذور بچوں)نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں نماز کے فرائض، والدین اور
اساتذہ کے آداب و احترام کے حوالے سے بچوں کی ذہن سازی کی گئی جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار بہاولپور مولانا محمد دلشاد عطاری
مدنی کی پرنسپل شکیل احمد سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کے متعلق بھی گفتگو کی۔ (رپورٹ:امیر حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسپیشل ایجوکیشن اسکول، پلندری کشمیر میں دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ایک سیشن ہوا جس میں اسپیشل بچوں سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران اسپیشل بچوں کو استاد اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے اپنی تعلیمی توجہ دینے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی
زبان میں اسپیشل بچوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ اسکول کے پرنسپل سے میٹنگ بھی
ہوئی جس میں اسپیشل بچوں کے سرپرستوں کو
اشاروں کی زبان سیکھانے پر مشاورت کی تاکہ وہ اشارے سیکھ کر اپنے بچوں کی خود
تربیت کر سکیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ چنیوٹ
کی تحصیل لالیاں میں 15 نومبر 2025ء کی شب دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد) کے لئے خصوصی حلقے
کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار پنجاب اور نگرانِ
تحصیل لالیاں موجود تھے۔
اس مدنی
مذاکرے میں امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
برکاتہم العالیہ سے کئے جانے والے سوال و جواب کو ڈیپارٹمنٹ کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ
دار محمد نعمان بدر عطاری نے اسپیشل پرسنز
کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا اور اُن کی رہنمائی کی ۔
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز کا ہفتہ وار سنتوں بھرا
اجتماع
گزشتہ روز
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد، پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد اور نگرانِ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری نے شرکت
کی۔
معمول کے
مطابق اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ارسلان عطاری نے حاضرین
کو قافلے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا ۔
بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد نعمان بدر عطاری، نگران ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ذمہ دار
نے اسپیشل پرسنز کو سنتوں پر عمل کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے 1 ماہ کے قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز نےاپنے نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ: محمد نعمان
بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز کا قافلہ فیضان مدینہ لالیاں سے
جامع مسجد غوثیہ قمریہ میں پہنچا
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے
دنوں 3 دن پر مشتمل اسپیشل پرسنز کا قافلہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ، تحصیل لالیاں، پنجاب کی جامع مسجد غوثیہ قمریہ میں پہنچا جہاں انہوں نے مختلف دینی مسائل سیکھے
اور دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا۔
معلومات کے
مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قافلے کے دوران اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے
حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو فرض علوم کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں نماز کا پریکٹیکل بھی کروایا۔
Dawateislami