دعوتِ اسلامی  کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےزیرِ اہتمام 9 مارچ 2023ء کو صوبائی ذمہ د ار عبد القیوم عطاری (اسلام آباد ) نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار بدر شفیق عطاری(اٹک) کے ہمراہ اٹک پنجاب کی تحصیل جنڈ میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عبد القیوم عطاری نے ’’نماز کی اہمیت ، نماز پڑھنے کے فائدے اور نہ پڑھنے کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں بیان کیا ۔

دورانِ بیان وضو کی 14 سنتیں بھی سکھائیں، بعد ازاں اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور ان کو شعبہ اسپیشل پرسنز اور اس کے تحت بریل رسم الخط میں شائع ہونے والی کتب کا تعارف کروایا، اس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور اپنے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت    9 مارچ 2023ء کو نابینا افراد صوبائی ذمہ دار محمد جمیل عطاری(کراچی) نے ایسٹ کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز برائے نابینا افراد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبۂ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نابینا افراد کو مدنی قافلےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

بعدازاں ناظم صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات مدرسۃ المدینہ کے انتظامی معاملے کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولنگر میں اشاروں کی زبان کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 9 مارچ 2023ء بروز جمعرات شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مولانا محمد ناصر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیز اس ڈیپارٹمنٹ کے لئے وقت دینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں شرکائے حلقہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار بہاولپورر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

6 مارچ 2023ء بروز پیر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اشاروں کی زبان کورس کے شرکا نے ڈویژن ذمہ عابد حسین عطاری اور بہاولنگر سٹی ذمہ دار محمد بشیر عطاری کے ہمراہ بہاولنگر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”غصہ کرنا بُری عادت ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجبکہ اسٹوڈنٹس کی آسانی کے لئے ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔آخر میں اسٹوڈنٹس کو پانی پینے کی سنتیں و آداب سکھائے گئے۔(رپورٹ:محمد حسنین عطاری ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار اسپیشل پرسنز بہاولنگر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے اشاروں کی زبان کورس کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد وقاص عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایانیز اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کی اہمیت و ضرورت اور طریقۂ کار کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

28 فروری 2023ء کو شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا افراد صوبائی ذمہ دار قاری محمد خالد عطاری(پنجاب) نے نابینا افراد ڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری (فیصل آباد) کے ساتھ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر پیر محل کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ٹیچرز سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز نابینا افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کو رمضان المبارک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ساتھ اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ، جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


27 فروری 2023ء کو شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ اوورسیز کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری (لاہور) بیرون ملک تھائی لینڈ میں دینی کاموں کے سلسلے میں مصروف عمل ہیں۔

اس دوران ذمہ دار محمد علی عطاری نے فیضان مدینہ بنکاک میں اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں دینی کام کرنے کیلئے ان سے گفتگو کرنے کا طریقہ سیکھایا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوورسیز کے تحت ذمہ دار محمد حنیف عطاری (پاکستان) بیرون ملک یوگنڈا میں دینی کاموں کے سلسلے میں دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نے یوگنڈا کے شہر کمپالا میں دینی کاموں کے دوران ایک غیر مسلم ڈیف (گونگے بہرے) پر انفرادی کوشش کی ۔ جس سے متأثر ہو کر وہ کلمۂ طیبہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوگیا ۔ الحمد اللہ عَزَّ وَجَلَّ

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسے اسلام کی بنیادی باتیں سکھائیں اور اسکا اسلامی نام محمد یوسف رکھا گیا ۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کی بدولت ہزاروں غیر مسلم اسلام قبول کرکے دامنِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اورسیز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سطح کے ذمہ دارمحمد حنیف عطاری نے بیرونِ ملک یوگنڈا سفر کے دوران کمپالا شہر میں ایک ڈیف غیر مسلم کو اسلام کی دعوت پیش کی جس پر اُس غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا۔معلومات کےمطابق اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا اسلامی نام احمد رکھا گیا۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کےذیلی شعبہ جات و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ارسلان عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ماہِ فروری میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے آئندہ کے اہداف بالخصوص رمضان المبارک میں ہونے والے اعتکاف کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد (جو گزشتہ روز نیو بلڈنگ میں شفٹ ہوا ہے) کا وزٹ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران اسپیشل پرسنز کے صوبائی ذمہ دارپنجاب حافظ محمد وقاص عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور نیو بلڈنگ میں شفٹ ہونے پر دعائے خیر کروائی۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے مدرسے میں موجود ناظم صاحب، قاری صاحبان اور بچوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلامی کے دامن سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جواسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اورسیز دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سطح کے ذمہ دارمحمد حنیف عطاری نے بیرونِ ملک یوگنڈا سفر کے دوران کمپالا شہر میں ایک غیر مسلم پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت پیش کی جس پر اُس غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔معلومات کے مطابق ذمہ دار نےاسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا اسلامی نام محمد جمیل رکھا۔(رپورٹ:محمد رضون عطاری مدنی، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)