نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خیر پور ناتھن شاہ، لاڑکانہ، سندھ میں موجود اسپیشل ایجوکیشن اسکول  کا وزٹ کیا۔

وزٹ کے دوران پاکستان سطح کے ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے اسکول کے پرنسپل اور ٹیچنگ اسٹاف سے ملاقات کی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن ڈان لوڈ کروائی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان لرننگ سیشن کا انعقاد کیا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو اپنے والدین و اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں اسٹوڈنٹس کو پانی پینے کی سنتیں اور آداب سکھائے گئے جبکہ ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)